گو کہ ریسٹورنٹس کو گاہکوں کی آمد و رفت اور کھانے کے اجزا کے استعمال کا اچھا اندازہ ہے، رمضان جیسے خاص موقعوں پر معمول کے کام تھوڑے سے مختلف ہوجاتے ہیں، کچن میں کھانے کا زیاں اب افطار ڈیلز کے اوپر میسر ہوتا ہے، اور اس کو کم کرنے کے لیے آپ کو تھوڑا سا مشاہدہ کرنا پڑے گا۔ جیسے کہ آپ یہ دیکھیے کے آپ کے ریسٹورنٹ کے سب سے مصروف دن کون سے ہیں، اور افطار مینیو کی کون سی ڈشز زیادہ یا کم پسند کی جا رہی ہیں۔

اس لسٹ کی مدد سے رمضان 2019 میں اپنے کچن میں کھانا ضائع نہ ہونے دیں۔

آپ کو پہلے سے ہی ریسٹورنٹ کے گاہکوں کا اندازہ ہوگا۔ اتنے ہی لوگوں سے 15 فیصد زیادہ گاہکوں کے لیے تیاری رکھیے۔ جیسے جیسے مہینہ گزرے گا، آپ کو کھانے والوں کی تعداد کا بہتر اندازہ ہوگا اور آپ اپنی تیاری اسی حساب سے کر پائیں گے۔

اجزا اور کھانے کے زیاں میں کمی کا بہترین طریقہ بوفے کے بجائے آ لا کارٹ مینیو کی پیشکش ہے، ایک فکس مینیو بنائیے، جس میں سے کھانے والے ایک یا دو میں ڈش کا کومبو بنا سکیں ۔ جیسے کے ہمارا بلوچی اسٹیم تکہ اور چنکی اینڈ اسپائسی پراؤن رائس ۔

اگر کوئی اجزا بچ جائیں تو ان کو اس دن کے خصوصی آئٹم میں استعمال کیجیے، جیسے کے کچی سبزی کو میدے یا پیسٹری میں لپیٹ کے تلا جا سکتا ہے، اور خاص پکوڑوں کے طور پہ پیش کیا جاسکتا ہے۔

اگر آپ کے سیپلائر کچھ اجزا نہ ڈلیور کر سکیں، تو اپنے اسٹاف کو موجودہ اجزا سے کوئی اور ڈش تیار کرنے کی ٹریننگ دیں

اگراجزا اتنے نہ ہوں کہ تمام گاہکوں کے لیے ڈش بنائی جا سکے، مگر ان سے پھر بھی کم تعداد میں کچھ بنایا جاسکتاہے۔ تو اپنے اسٹاف کے لیے خاص افطاری تیار کیجیے، اس طرح کھانا ضائع نہیں ہوگا، اور ٹیم کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔ اگر آپ کے پاس مزید اجزا بچیں، تو اپنے ریسٹورنٹ کے آس پاس موجود مستحق لوگوں کا بھی خیال رکھیں ۔

ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو