سلاد کو اب ایک مرکزی اہمیت والی ڈش مانا جاتا ہے نہ کہ پہلے کی طرح ایک سائڈ یا کم اہمیت بعد میں بنالینے والی ڈش۔
صحت بخش کھانوں کی مقبولیت کا اس تبدیلی میں اہم کردار ہے، ساتھ ہی بڑی وجہ ذائقہ، رنگ، اور تخلیقی انداز میں مینو کو نکھارنا بھی۔
اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کے سلاد بہترین نہ بُھلائے جانے والے ذائقے اورخوشنما رنگوں سے سجے ہوں ان دیے گئے عالمی ٹرینڈز سے مدد لیجیے۔

کلاسک ، روایتی ڈشز کو ایک نیا روپ دینا ایک زبردست طریقہ ہے کہ کھانے والے ان کے مداح بن جائیں اور ساتھ ہی آپ بھی۔
روایتی سلاد جیسے گارڈن یا سیزر سلاد اس کام کے لیے ایک اچھا انتخاب ہیں۔
گارڈن سلاد کی خوبی کا راز اس میں موجود سبزیوں کی تازگی ہے، لہٰذہ ہمیشہ موسم کی بہترین چیزیں اس کے لیے استعمال کیجیے۔
سیزر سلاد میں آپ پروٹینز کا مختلف طریقوں سے استعمال کر کے دیکھ سکتے ہیں ، یا کُر کُرے خستہ کرو ٹونز کو کسی اور شئے سے جو دکھنے اور سجاوٹ میں دلچسپ لگے سے تبدیل کرسکتے ہیں۔

اچاری یا فرمینٹڈ (خمیر شدہ) سبزیوں کو اپنی سلاد میں شامل کر نا ان کے ذائقے کو ایک بالکل ہی نئی سطح پر لے جا تا ہے
ڈائنرز کے لیے یہ اس طرح بھی بہتر ہے کہ اس سے نہ صرف ان کی زبان کے ذائقے کو ایک نیا خوشگوار ذائقہ ملتا ہے بلکہ یہ ان کے ہاضمے کو بھی بہتر کرتا ہے۔
کھیرے، ککڑی، بھنڈی، چقندر، شلجم، گاجر کی اقسام کی سبزیاں گوبھی وغیرہ، غرض یہ کہ آپ ہر قسم کی سبزی کوا چاری یا فرمینٹڈ بنا سکتے ہیں۔ ہمارے سمر سلاد کو آزمایئے۔ چاری یا فرمینٹڈ بنا سکتے ہیں۔ 

اسموکنگ ( دھواں دیے گئے کھانے کی اشیاء) نہ صرف ذائقے کو جذب کر دینے کا زبردست طریقہ ہے بلکہ یہ کھانا محفوظ رکھنے کا ایک قدیم آزمایا ہوا طریقہ بھی ہے۔
ذیادہ ذائقہ کم ضیاع ۔ یقینا ایک جیتنے والی ڈش!
آلو کی سلاد کو لے جائیے ذائقے کی انتہا پر، آلوﺅں کو کر لیجیے سموکڈ یا شامل کیجیے اسموکڈ چکن جس سے گرین سلاد کو ملے گی بناوٹ اور ذائقے میں بہتری۔

ہوائی کی یہ ڈش پچھلے دو برسوں سے ذائد سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی رہی ہے۔
اور ابھی جبکہ پوکھے باﺅلز کو مرکزی حیثیت حاصل نہیں ہوئی ہے  اپنے مینو میں اسے شامل کر کے آپ اسے متعارف کروانے والے بن سکتے ہیں۔
پوکھے باﺅلز ترقی کر کے اپنی روایتی بنیاد مچھلی سے آگے بڑھ گیا ہے، اب اس میں گوشت کی کئی متبادل اقسام اور ذائقے ہیں جیسے یہ بیف اسٹیک پوکھے باﺅل


روایتی مڈل ایسٹ کے اناج کے دانے اور دالیں جیسے پھلیاں، مٹر کے دانے یا گندم کا دلیہ آپ کی سلاد کو دے گا اضافی آرائش ، کرنچی اور پرکشش انداز۔ یہ سب سلاد کے تازہ پتوں، سرکہ یا زیتوں آئل کھانے کی بھرپور سلاد بناتے ہیں اور آپ کو مہنگے پروٹینزکی ضرورت نہیں ہوگی۔  اپنے مہمانوں کے لئے اس میں آپ شامل کرسکتے ہیں: کوئینوا، چیئا، مٹر کےدانے، کوسکوس، فاوا بینز، خشک میوہ، چلغوزے، بھنے ہوئے، کٹے ہوئے بادام، پستے، کیریمل والے اخروٹ،السی کے بیج  اور تلوں کے بیج۔

اور آخر میں آپ کی سلاد کےلئے ایک گر کی بات، اس پر ڈالئے چند منٹ کے پتے۔ یہ جڑی بوٹی آپ کے سلاد میں بھردے گی چٹخارے دار اور میٹھا مزا جس سے بنے گی ایک زبردست تازگی بھری لذیذ سلاد 

ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو