اجزاء

+

ڈو (آٹا تیار کرنا):

  • میدہ 1.0 kg
  • نمک 15.0 g
  • خمیر 14.0 g

ساس:

پیزا ترتیب دینا:

  • موزرزریلا، بفس 700.0 g
  • زیتون کا تیل 50.0 ml

اٹلی کے کمپانیا علاقے کا شہر سٹی آف نیپلز وہ شہر ہے جہاں پیزا سب سے پہلے دریافت کی گیا۔ بوفیلینا پیزا کی اس ریسیپی میں، سادگی اور ہراجزاء کا معیار سب سے اہم پہلو ہے۔ کنور ٹماٹو پرونٹو پیزا کی بیس کے لیے بہترین انتخاب ہے، اوراُس کے اوپراٹالین بوفیلو موزریلا اور کچھ تُلسی (بازل)۔ مکمل ریسیپی نیچے آزمائیں۔

...

تیاری

  1. ڈو (آٹا تیار کرنا):

    • ڈو کے لیے، صاف سطح پر آٹا اور ایک چائے کے چمچ جتنا سمندری نمک (سی سالٹ) بلکل بیچ میں پہاڑ کی طرح رکھیں.
    • خمیر اور چینی 650 ملی لیٹر نیم گرم پانی میں شامل کریں، اچھی طرح ملائیں اورآٹے کے بیچ میں ڈالیں۔
    • کانٹے کا استعمال گولائی میں کرتے ہوئے، پہاڑ کے ارد گرد سے آٹا نکال کر پانی میں شامل کریں۔ اس طرح کرتے رہیں جب تک تمام آٹا شامل نہیں ہو جاتا۔ جب ڈو بن جائے اور کانٹے سے مکس نا ہو پائے تو اپنا ہاتھ خُشک آٹے میں ڈال کر ڈو کو تھپ تھپا کر ایک گیند کی شکل میں لے آئیں۔
    • آٹے کو آگے پیچھے رول کر کے اِسے گوند لیں، ہاتھ کا استعمال کرتے ہوئے اِسے پھیلائیں اور کھینچیں۔ 10 منٹ تک اسی طرح گوندیں یا تب تک جب تک یہ ہمواراور نرم نہ ہو جائے۔
    • اس آٹے کو ہلکے سے تیل لگے ہوئے بول/برتن میں ڈالیں، کلنگ فلم (پتلی تھیلی) سے اسے ڈھانپیں اور 45 منٹ کے لیے ایک گرم جگہ پر رکھیں تاکہ یہ پھول جائے یا سائز میں دُگنا ہو جائے۔
  2. ساس:

    • کنور پروفیشنل اٹالین ٹماٹو بیس میں کچھ کٹی ہوئی تُلسی (بازل) اور اجوائن ساس میں شامل کریں.
  3. پیزا ترتیب دینا:

    • ڈو (آٹے) کو دو حصوں میں تقسیم کر کے اس کی دو گیندیں بنا لیں۔
    • ہر گیند کو آٹا لگائیں اور پھر کلنگ فلم سے ڈھانپ دیں اور 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ ایسا کرنے سے پتلا رول کرنا آسان ہو جائے گا۔
    • ایک صاف سطح پر آٹا چھڑکیں اور ڈو پر بھی آٹا چھڑکیں اور اسے ایک چوکور شکل میں رول کریں، تقریباً ½ سینٹی میٹر موٹا۔
    • کنور پروفیشنل اٹالین ٹماٹو بیس کو اس کی سطح کے اوپر چمچ سے کونوں تک پھیلائیں۔ بچے ہوئے تُلسی کے پتوں کے ساتھ موزریلا چیز کے ٹُکڑے کر کے پھیلا دیں۔ تھوڑا سا آلِو آئل اس کے اوپر چھڑکیں اور نمک اور کالی مرچ چُٹکی بھر ڈالیں.
  4. پیزا بیکنگ:

    • اگر ممکن ہو تو، روایتی تندور میں گرینائٹ کے ٹکڑے پر پزا بنائیں۔ اگر ممکن نہیں تو اَوَن کے شیلف کی سلاخوں پر اور اَوَن کے تہہ میں، ٹِن فوائل میں ٹکڑوں کو لپیٹ کر ایک ایک کرکے پکائیں (اگرآپ پیزا اَوَن کی سلاخوں پر پکا رہے ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ پیزا کے ٹکڑے چھوٹے ہوں ورنہ اسے سمبھالنا مشکل ہو جائے گا)۔ 7 سے 10 منٹ تک پکائیں، جب تک پیزا گولڈن اور خستہ نہ ہو جائیں۔
ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو