اجزاء

+

آٹا:

فلنگ نمبر1:

فلنگ نمبر2:

فلنگ نمبر3:


پروفیشنل شیفس کے لیے بنائ ہوئ ترکش پائڈ (ترکی روٹی) کی ترکیب ملاحظہ کریں: آسان ہدایات، ماہرانہ اجزاء کی فہرست، شیف کی تیاری کے راز. اس ریسیپی کو ان اجزاء کے ساتھ مہارت سے تیار کریں: کنور پروفیشنل چکن اسٹاک پاؤڈر، کنور پروفیشنل کرسپی کوٹنگ مکس اور کنور پروفیشنل اٹالین ٹماٹو بیس.

...

تیاری

  1. آٹا:

    • کنور پروفیشنل چکن اسٹاک پاؤڈر، میدہ، خمیر، چینی، 275 ملی لیٹر پانی اور تیل شامل کر کے گوندھیں (ابھی نمک شامل نہیں کریں)۔ لچکدار ہوجانے تک سب سے ہلکی رفتار پر گوندھ لیں۔ ضرورت کے مطابق مزید پانی شامل کرلیں۔ بڑا سا گولا بنا کر اسے ایک بڑے پیالے میں رکھیں (جیسے کہ مکسر کا پیالہ) اور کلنگ فلم سے ڈھانپ کر پھولنے کے لیے ایک گھنٹے تک چھوڑ دیں، یہ سائز میں 3 گنا زیادہ ھو جائے گا۔
    • 3 ٹرے پر چرمی کاغذ (پارچمنٹ پیپر) بچھائیں اور اوون کو پہلے سے C°180 پر گرم کریں۔ مٹھیوں کی مدد سے آٹے سے ہوا نکالیں اور نمک ڈال کر آہستہ رفتار پر گوندھیں۔ 5 منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور پھر درخت کی تنے کی شکل دے دیں۔ اس کے 8-12 حصے کریں اور کاؤنٹر پر اچھی طرح آٹا چهڑکیں۔
    • آٹے کو ڈھانپ کر رکھتے ہوئے ایک حصہ لیں اور اس کو ایک موٹی مثلث یا بیضوی شکل دیں۔
    • اس سے فرق نہیں پڑتا کہ لمبائی کتنی ہو مگر میں نے سائز ایک ہی جیسا رکھا تاکہ ٹرے میں پورے آسکیں۔ احتیاط سے آٹےکے مثلث اُٹھا کر ٹرے میں رکھیں۔ تینوں بهرنے والے مرکبات درمیان میں رکھیں۔ کناروں کو اُٹھا کے موڑیں اور مرکبات کو بند کردیں۔ پھر برش کی مدد سے کناروں پر مزید تیل لگائیں۔ 12-15منٹ تک بیک کریں۔
  2. فلنگ نمبر1:

    • بکرے کا قیمہ، پیاز اور لہسن تیل یا مکھن میں سنہری ہو جانے تک پکائیں۔ کنور پروفیشنل کرسپی کوٹنگ مکس میرینیڈ شامل کریں۔
    • کنور پروفیشنل اٹالین ٹماٹو بیس کو بیس سوس کے طور پر استعمال کریں۔ آٹے کے اندر پکے ہوئے قیمے کی تہہ لگائیں، اس کی گرد باہر کی جانب ٹماٹر کے قتلے لگائیں اور جب بیک ہو جائے تو پارسلے سے سجائیں۔
  3. فلنگ نمبر2:

    • کنور پروفیشنل اٹالین ٹماٹو بیس کو ایک پین میں گرم کریں اور بطور بیس سوس استعمال کریں۔
    • اس ٹماٹو مکس پر زیتون اور فاول مداماس کی تہہ لگائیں اور بیک کریں۔
  4. فلنگ نمبر3:

    • آٹا کے اندر موذاریلا اور چیڈر چیز چھڑکیں، بیکنگ سے پہلے انڈہ شامل کریں یا تصویر کے مطابق انڈہ علیحدہ سے پکائیں۔ کنور پروفیشنل چکن اسٹاک پاؤڈر چھڑکیں۔
ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو