+

ڈو (آٹا تیار کرنا):

  • میدہ 1 kg
  • نمک 30 g
  • خمیر 15 g
  • نیم گرم, پانی 650 ml

فلنگ کے لیے:

  • زیتون کا تیل 60 ml
  • کٹی ہوئی پیاز 200 g
  • بکرے کا قیمہ 800 g
  • لہسن اور ادرک کا پیسٹ 100 g
  • کٹی کالی مرچ 20 g

بیکنگ کے لیے:

  1. ڈو (آٹا تیار کرنا):

    • ایک بول/برتن میں آٹا، نمک اور خمیر شامل کریں اور ملائیں۔ ذرا سا پانی شامل کریں تاکہ گول آٹے کی گیند بن جائے اور کوئی خشک آٹا برتن میں نہ رہ جائے.
    • آٹے کو آگے پیچھے رول کر کے اِسے گوند لیں، ہاتھ کا استعمال کرتے ہوئے اِسے پھیلائیں اور کھینچیں۔ 10 منٹ تک اسی طرح گوندیں یا تب تک جب تک یہ ہمواراور نرم نہ ہو جائے۔
    • اس آٹے کو ہلکے سے تیل لگے ہوئے بول/برتن میں ڈالیں، کلنگ فلم (پتلی تھیلی) سے اسے ڈھانپیں اور 45 منٹ کے لیے ایک گرم جگہ پر رکھیں تاکہ یہ پھول جائے یا سائز میں دُگنا ہو جائے۔
    • ڈو (آٹے) کو دو حصوں میں تقسیم کر کے اس کی دو گیندیں بنا لیں۔
    • ہر گیند کو آٹا لگائیں اور پھر کلنگ فلم سے ڈھانپ دیں اور 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ ایسا کرنے سے پتلا رول کرنا آسان ہو جائے گا۔
    • ایک صاف سطح پر آٹا چھڑکیں اور ڈو پر بھی آٹا چھڑکیں اور اسے ایک چوکور شکل میں رول کریں، تقریباً ½ سینٹی میٹر موٹا۔
  2. فلنگ کے لیے:

    • پیازاور گوشت کے قیمے کو ادرک لہسن کے پیسٹ کے ساتھ فرائے (ساٹے) کریں۔ نمک اور کالی مرچ سے سیزن کریں جب تک خستہ ہو جائے پر خُشک نہ ہو.
  3. بیکنگ کے لیے:

    • کنور اٹالین ٹماٹو بیس کو اس کی سطح کے اوپر چمچ سے پھیلائیں۔
    • اب فلنگ والا مکسچر اس کے اوپر ڈالیں۔ آخر میں کدوکش کیا ہوا چیز شامل کریں۔ ۔ پیزا کو 220 ڈگری پر پری ہیٹ کیے ہوئے اَون میں 12 سے 15 منٹ تک بیک کریں، تب تک جب تک اس کا کرسٹ گولڈن براؤن نہ ہوجائے۔ بیکنگ کے بعد ضرورت محسوس ہو تو پسی ہوئی مرچ ڈال دیں۔
+