+

ڈو (آٹا تیار کرنا):

  • میدہ 1 kg
  • نمک 10 g
  • خمیر 15 g
  • نیم گرم, پانی 650 ml

ٹاپنگ کے لیے:

  • زیتون کا تیل 100 ml
  • پیاز، باریک کٹی ہوئی 450 g
  • بٹن مشروم، پتلی ٹکڑا 1 kg
  • تھام، خشک 20 g

پیزا بنانا:

  1. ڈو (آٹا تیار کرنا):

    • ایک بول/برتن میں آٹا، نمک اور خمیر شامل کریں اور ملائیں۔ ذرا سا پانی شامل کریں تاکہ گول آٹے کی گیند بن جائے اور کوئی خشک آٹا برتن میں نہ رہ جائے.
    • آٹے کو آگے پیچھے رول کر کے اِسے گوند لیں، ہاتھ کا استعمال کرتے ہوئے اِسے پھیلائیں اور کھینچیں۔ 10 منٹ تک اسی طرح گوندیں یا تب تک جب تک یہ ہمواراور نرم نہ ہو جائے۔
    • اس آٹے کو ہلکے سے تیل لگے ہوئے بول/برتن میں ڈالیں، کلنگ فلم (پتلی تھیلی) سے اسے ڈھانپیں اور 45 منٹ کے لیے ایک گرم جگہ پر رکھیں تاکہ یہ پھول جائے یا سائز میں دُگنا ہو جائے۔
    • ڈو (آٹے) کو دو حصوں میں تقسیم کر کے اس کی دو گیندیں بنا لیں۔
    • ہر گیند کو آٹا لگائیں اور پھر کلنگ فلم سے ڈھانپ دیں اور 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ ایسا کرنے سے پتلا رول کرنا آسان ہو جائے گا۔
    • ایک صاف سطح پر آٹا چھڑکیں اور ڈو پر بھی آٹا چھڑکیں اور اسے ایک چوکور شکل میں رول کریں، تقریباً ½ سینٹی میٹر موٹا۔
  2. ٹاپنگ کے لیے:

    • پیاز کو ایک فرائنگ پین میں درمیانی ہلکی آنچ پر آلِو آئل میں 10 منٹ کے لیے تلیں، ہر 3-2 منٹ بعد مکسچر کو ہلائیں
    • پیاز ہلکی گولڈن براؤن، نرم اور ذرا سی میٹھی ہونی چاہیے۔
    • کیریملائزڈ پیاز کو فرائنگ پین سے نکالیں اور اس میں مشرومز کے ساتھ چُٹکی بھر نمک، کالی مرچ اور خُشک تھائم شامل کریں۔
    • فرائنگ پین میں کچھ بچا ہوا تیل ہوگا مشروم پکانے کے لیے، اگر نہیں تو شامل کریں۔
    • مشرومز کو تب تک پکائیں جب تک تمام نمی چلی نہیں جاتی (تقریباً 10 منٹ کے لیے درمیانی آنچ پر).
  3. پیزا بنانا:

    • اپنے اَون کے ریک کو بلکل اوپری پوزیشن پر ایڈجسٹ کریں اور اسے 220 سیلسیئس ڈگری پر پری ہیٹ کریں۔ اس وقت تک ڈو کم سے کم اپنے سائز میں ڈبل اور ببلی (پلپلا) ہو چُکا ہوگا۔
    • آرام سے اس کے اوپر آٹا چھڑکیں اور اسے بول میں سے اسکریپ کر کے نکالیں اور آٹا لگی ہوئی سطح پر ڈالیں۔ ڈو کو ایک دائرے کی شکل میں تھپ تھپائیں، تقریباً 10 انچ کے قطر( ڈائے میٹر) میں۔
    • ڈو کو 16 انچ کے پیزا پین میں مُنتقل کریں جسے نان اسٹکی اسپرے کوٹ کیا گیا ہو اور اس پر ڈو کو کونے کونے تک پھیلائیں.
    • کنور اٹالین ٹماٹو بیس کو اس کی سطح کے اوپر چمچ سے پھیلائیں۔ کیرملائزڈ اَنینز اور تلے ہوئے مشرومز کو اس کے اپر چھڑکیں.
    • آخر میں، باریک کٹا ہوا چیز شامل کریں۔ پیزا کو 500 ڈگری پر پری ہیٹ کیے ہوئے اَون میں 12 سے 15 منٹ تک بیک کریں، تب تک جب تک اس کا کرسٹ گولڈن براؤن نہ ہوجائے۔ بیکنگ کے بعد ضرورت محسوس ہو تو تلسی کے پتے ڈال دیں۔
+