کاجو نٹ چکن سیخ کباب
میوہ جات نہ صرف صحت بخش ہوتے ہیں بلکہ یہ میرینیڈ یا سالن میں بھی ایک خوبصورت گاڑھاپن شامل کرتے ہیں۔ اس ترکیب میں کاجو ہیرو ہے جو لال مرچ، دہی اور دوسرے مصالحہ جات کے ساتھ ملایا گیا ہے۔ اس ترکیب کو چلی گارلک باربی کیو ڈپ کے ساتھ پیش کریں۔ دونوں ترکیبیں یہاں ملاحظہ کریں!

اجزاء
چلی باربی کیو ڈپ:
میرینیڈ اور چکن اسکیوئر:
-
کاجو 200 g
-
تِل، سفید 50 g
-
لہسن پیسٹ 20 g
-
ادرک، پیسٹ 40 g
-
تازه ہری مرچ 100 g
-
گرم مسالا پاؤڈر 10 g
-
دہی 400 g
-
ہرا دھنیا، کٹا ہوا 50 g
-
قصوری میتھی 5 g
-
مرغی کی رانیں، ہڈی سے علیحدہ کی ہوئی 2 kg
-
پیاز، چکور ٹکڑے 250 g
-
شملہ مرچ، چکور ٹکڑے 250 g
-
سیخیں، چپٹی، لوہے کیں 10 pc
گارنش:
-
کولسلا سلاد 300 g
تیاری
-
چلی باربی کیو ڈپ:
- وِسک کے زریعے تمام اجزاء یکجاں کریں، مصالحے حسبِ ضرورت درست کرلیں اور ایک طرف رکھ کر پیش کریں۔
-
میرینیڈ اور چکن اسکیوئر:
- کاجو اور تِل کو 15 منٹ کے لئے پانی میں بھِگو دیں۔
- کاجو اور تِل کو بلینڈر یا مِنی فوڈ پروسیسر میں لہسن، ادرک اور مرچوں کے ساتھ ڈالیں۔ تھوڑے سے رفحان کارن آئل کے ساتھ بلینڈ کرکے ہموار پیسٹ بنالیں۔
- اب اس میں تمام مصالحے، دہی، کنور پروفیشنل لائم سیزننگ، دھنیا، کنور پروفیشنل چکن اسٹاک پاؤڈر شامل کریں اور ہموار ہونے تک بلینڈ کریں۔
- پیسٹ کو بلینڈر سے نکالیں اور کسوری میتھی شامل کریں۔ آخر میں چکن میں شامل کریں۔
- سیخوں پر لگانے سے پہلے اسے 12 گھنٹوں کے لئے میرینیڈ کریں۔
- متواتر پلٹتے ہوئے تقریباً 8 منٹ تیز گرم کوئلوں کے اوپر گِرل کریں۔
-
گارنش:
- سیخ کبابوں کو بیسٹ فوڈز ریئل میونیز سے تیار کی گئی کولسلا کے ساتھ پیش کریں۔