اجزاء

+

حمس کے لیے:

قیمے کے لیے:

تل کے پاپڑ کے لیے:

  • آٹا 130.0 g
  • گندم کا آٹا 40.0 g
  • سیاہ تل 20.0 g
  • زیتون کا تیل 60.0 ml
  • پانی 120.0 ml
  • نمک 1.0 g

پلیٹ میں سجانے کے لیے:

  • پودینہ ٹہنی 4.0 g
  • سماق 1.0 g
  • زیتون کا تیل 10.0 ml
  • چلغوزا 100.0 g

حمس کے بغیر مشرق وسطی کی کوئی بھی ضیافت مکمل نہیں ہوتی۔ اس رمضان اپنی دعوتوں کو اس کافی کی خوشبو والے حمس سے منفرد بنائیے۔ آپ کے مہمان آپ کے شکرگزار ہونگے۔

...

تیاری

  1. حمس کے لیے:

    • کابلی چنے رات بھر بھگولیں۔ ایک بڑے پتیلے میں پانی گرم کریں اور اس میں میٹھا سوڈا اور چنے شامل کر کے نرم ہوجانے تک اُبالیں۔ چنوں کا پانی گراکر ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ اب فوڈ پروسیسر میں ڈال کر لہسن، تاهینی اور برف شامل کریں اور اچھی طرح پیس لیں کریں۔
    • کنور لائم سیزننگ 90 ملی لیٹر پانی میں حل کریں۔ جب فوڈ پروسیسر چل رہا ہو تو آهستہ آهستہ لیموں کا رس، زیتون کا تیل اور کافی شامل کریں۔ سیزننگ چکھیں اور اگر ضرورت محسوس ہو تو مزید سیزننگ شامل کرلیں۔ پلاسٹک فوئل سے ڈھانپ کر فرج میں رکھیں۔
  2. قیمے کے لیے:

    • بکرے کے قیمہ لہسن اور کنور چکن اسٹاک پاؤڈر کے ساتھ پکائیں یہاں تک کہ خستہ ہو جائے۔
  3. تل کے پاپڑ کے لیے:

    • اوون کو C°170 پر گرم کریں۔ ایک پیالے میں میدہ اور تل ملائیں۔ دوسرے پیالے میں زیتون کا تیل اور پانی ملائیں۔ گیلے اجزا کو آہستہ آہستہ خشک اجزا میں شامل کر کے نرم آٹا بنا لیں۔
    • کاؤنٹر پر میدہ چھڑکیں، آٹے کے پیڑے بنائیں اور بیل کر بہت باریک کرلیں (یہاں تک کہ آر پار دکھائی دینے لگے)۔ بیکنگ ٹرے میں رکھیں اور برش کی مدد سے اضافی زیتون کا تیل لگائیں اور اوپر نمک چھڑک دیں۔ 15 منٹ تک یا سنہری اور خستہ ہو جانے تک بیک کریں۔
  4. پلیٹ میں سجانے کے لیے:

    • ایک کھانے  کے چمچ سے پلیٹ پر حمس ڈالیں اوراسے چمچ سے پھیلالیں۔ پاپڑ توڑ کے ٹکڑے حمس میں گاڑھ دیں۔
    • پکا ہوا قیمہ حمس کے اوپر پھیلادیں۔
    • آخر میں پودینہ کے چند ٹہنیاں اور چٹکی بھر سماک ڈال دیں۔
ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو