ہرا رنگ قدرت کا رنگ ہے اور بہت سے مہمان ہرے رنگ کے کھانوں کو صحت بخش سمجھتے ہیں۔ سچ یہ ہے کہ یہ واقعی صحت بخش ہیں۔ جڑی بوٹیاں مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہیں، بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتی ہیں۔ اس میرینیڈ میں متحرک سبز رنگ ہے جسے خوبصورت پیلے ہلدی والے چاولوں کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔۔ آج ہی ترکیب ڈاؤن لوڈ کریں!

اجزاء
میرینیڈ:
-
پارسلے، تازه 100 g
-
ہرا دھنیا، کٹا ہوا 100 g
-
پودینا 30 g
-
ہری مرچ 20 g
-
لہسن، تازہ، کٹا 40 g
-
کٹی ہوئی ادرک 40 g
-
کٹی کالی مرچ 50 g
-
دہی 400 g
-
شکر 30 g
مرغی کی تیاری:
-
ثابت چکن 3 kg
چاولوں کی تیاری:
-
پانی 3 l
-
باسمتی چاول 2 kg
-
ہلدی پاﺅڈر 50 g
-
زیرہ پاؤڈر 20 g
-
دار چینی پاؤڈر 10 g
-
تلی ہوئی پیاز 300 g
-
ادرک جولین کٹ 50 g
تیاری
-
میرینیڈ:
- تمام اجزاء کو دھوئیں اور بلینڈر میں ڈالیں۔ ہموار ہونے تک بلینڈ کریں اور مصالحے چکھ لیں۔
-
مرغی کی تیاری:
- ہر ایک ثابت مرغی کو 8 سے 12 ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ کم سے کم 12 گھنٹوں کے لئے میرینیڈ کریں۔
-
چاولوں کی تیاری:
- پانی میں کنور پروفیشنل چکن سوپ اسٹاک ڈالیں اور چاول شامل کردیں۔
- دیگر مصالحہ جات شامل کریں اور خوشبو آنے تک چاولوں کو 15 منٹ کے لئے پکائیں یا بھاپ دیں۔
-
ڈش کو تکمیل دینا:
- واک میں میرینیٹڈ مرغی کو اِسٹر فرائی کریں اور گریوی تیار کرنے کے لئے تھوڑا پانی شامل کریں۔ مرغی کو تقریباً 20 منٹ اُبال دیں جب تک یہ گِل اور پک نہ جائے۔
- جب مرغی تیار ہو جائے تو پیش کرنے والے برتن میں چاولوں اور مرغی کی تہہ لگائیں۔
- تِلی پیاز اور ادرک سے گارنش کریں۔