اجزاء

+

مرغی:

چرغہ:

بریانی:


پروفیشنل شیفس کے لیے بنائ ہوئ لاہوری چرغہ بریانی کی ترکیب ملاحظہ کریں: آسان ہدایات، ماہرانہ اجزاء کی فہرست، شیف کی تیاری کے راز. اس ریسیپی کو ان اجزاء کے ساتھ مہارت سے تیار کریں: رفحان کارن آئل، کنور پروفیشنل ٹماٹو کیچپ، کنور پروفیشنل لائم سیزننگ اور کنور پروفیشنل چکن سوپ اسٹاک.

...

تیاری

  1. مرغی:

    • مرغی کو ریڑہ کی ہڈی کے نیچے سے کاٹیں۔ مرغی کے اطراف میں گوشت پر گہرے کٹ لگائیں۔
    • ٹماٹو پیوری، لہسن، رفحان کارن آئل، تِکہ مصالحہ، دہی، کنور پروفیشنل ٹماٹو کیچپ، کنور پروفیشنل لائم سیزننگ کو ایک ساتھ پیستے ہوئے مرغی کے لئے میرینیڈ تیار کریں۔
    • اس میں مرغی کو پوری رات میرینیٹ ہونے دیں۔
  2. چرغہ:

    • °160 سینٹی گریٹ پر گرم رفحان کارن آئل میں پوری مرغی کو 5-7 منٹ تک تلیں۔
    • مرغی کو اون میں °100 سینٹی گریڈ پر رکھ دیں۔
  3. بریانی:

    • چاولوں کے لئے، ایک بڑی دیگچی میں رفحان کارن آئل گرم کریں، چاولوں سمیت تِلی ہوئی پیاز، ادرک اور تمام ثابت اور پِسے ہوئے مصالحے شامل کریں۔
    • ایک منٹ کے لئے بھونیں۔
    • ایک کپ پانی اور کنور پروفیشنل چکن سوپ اسٹاک شامل کریں۔
    • اوپر سے ٹماٹروں کے قتلے رکھیں اور پودینہ چھڑکیں۔
    • پیلا رنگ ڈالیں اور ڈھکن لگا کر 15 منٹ کے لئے بھاپ بننے دیں جب تک کہ چاول اچھی طرح پک نہ جائیں۔
    • اب اوپر سے تِلی ہوئی مرغی رکھتے ہوئے ایک بڑی تشتری میں پیش کریں۔
ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو