کووڈ 19 نے ریسٹورنٹس میں فائن ڈایئننگ کے  روایتی فلسفے کوتبدیل کردیا ہے۔ بدلتے ہوئے حالات اور حکومت کے نئے احکامات کے ساتھ ساتھ چلتے ہوئے،  یہ ضروری ہے کہ حفاظت عامہ کے لئے سرکاری ایس او پیز پر عمل کیا جائے۔ آپ یہ بھِی چاہیں گے کہ ریسٹورنٹ آنے والے کسٹمرز کی تعداد زیادہ رہے اور زیادہ سے زیادہ لوگ انتظار کیے بغیر خدمات حاصل کرسکیں۔ اس کا براہ راست اثر بزنس پر پڑے گا اور زیادہ منافع حاصل ہوگا۔

 

چلیں دیکھتے ہیں کہ آپ کے ریسٹورنٹ پر آنے والے کسٹمرز میں اضافہ کیسے کیا جائے

 

 

 

 

 

 

 

اچھی منصوبہ بندی

 ایک سیدھا سادہ مینو آفر کریں:

اس سے نہ صرف مہمان کے فیصلہ کرنے کا وقت بچے گا بلکہ ڈشز کی تیاری کا عمل بھی آسان ہوجائے گا۔ کچن میں وقت کا موثراستعمال ہوسکے گا اور شیف کوالٹی پر دھیان دے گا۔ سادہ مینو اور تیز سروس کے لیے پیشہ پروفیشنل مصنوعات کی ضرورت ہوتی ہے جیسے کنور پروفیشنل چکن اسٹاک پاؤڈر اور کنور اٹالین ٹماٹو بیس۔

 کسٹمرز کو ریزرویشن کی سہولت آفر کریں:

 نامکمل پارٹیوں کو سرو کرنے سے گریز کریں اور اپنے مہمانوں کو ٹائم سلاٹ آفر کردیں جس کی بنیاد کھانے کی قسم ہوجیسے فاسٹ فوڈ کےلئے ایک گھنٹہ اور روایتی ڈائننگ کے لئے دو گھنٹے۔ ریزرویشن کرتے ہوئے پابندیء وقت اور بیٹھنے کے وقت کے محدود ہونے کے بارے میں تاکید کردیں۔

 

 پری آرڈر کی سہولت دیں:

 مہمانوں کو آرڈر پہلے سے یا انتظار کے دوران نوٹ کروانے کی سہولت دیں۔  اس طرح کچن اسٹاف کو پہلے سے تیاری کا اور کچن موثر طور پرسنبھالنے کا وقت مل جائے گا، اورمہمانوں کی آمد پر کھانا تیزی سے سرو کیا جاسکے گا۔

موثر آپریشنز

ایک بوفے کا انتظام کریں:

ایک بوفے کا انتظام کریں: آپ کے کسٹمرز کے لئے بوفے کا انتظام دونوں پارٹیوں کے حق میں ہوتا ہے۔ کسٹمرز براہ راست اپنی پسند کا انتخاب کرسکتے ہیں کیونکہ سب کچھ ان کے سامنے ہے۔  اس کے علاوہ آرڈر لینے اور آرڈر کے متعلق سوچ بچار کا وقت بھی بچتا ہے۔  دوسری جانب اسٹاف کے کچن آپریشنز بھی آسان ہوجاتے کیونکہ ہر آئٹم کی ترسیل اور تیاری زیادہ مہانوں کے حساب سے کرنا پڑتی ہے۔  یوں مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے ہونے والی بچت،  ریسٹورنٹ کچن کے تیاری اور سرونگ کے مرحلوں میں ایک بڑا کردار ادا کرتی ہے۔ بوفے کے لئے بہترین طریقہ کار یہاں دیکھیں۔

 

  اسٹاف کوآرڈینیشنبہتربنائیں:

فرنٹ اور بیک پر کام کرنے والے اسٹاف کے مابین ٹیم ورک اور اچھی انڈراسٹینڈنگ کام کو آسان بنا دیتی ہے۔ کچن تک آرڈرز تیزی سے پہنچتے ہیں، ٹیبلز کا صاف ہونا، مہمانوں کا بیٹھنا ،  بلنگ سب آسان ہوجاتا ہے۔ کوآرڈینیشن بہتر بنانے کے لئے شیفس کے الگ الگ طریقے ہیں۔ مثال کے طور پر شیف قدیر کام کو تیز اور آسان بنانے کے لئے واکی ٹاکی کا استعمال کرتے ہیں۔

ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو