اجزاء
چکن بریڈ رول:
-
بون لیس چکن، کیوب 200.0 g
-
سفید مرچ 30.0 g
-
پیاز 10.0 g
-
لہسن 10.0 g
-
موزریلا چیز 100.0 g
-
بریڈ سلائسں 8.0 pc
-
ہرا دھنیا 5.0 g
تیاری
-
چکن بریڈ رول:
- میرینیشن کے لیے ایک پیالے میں سفید مرچ، کنور پروفیشنل اسپائسی میرینیڈ (۲۰ گرام)، کنور پروفیشنل لائم سیزننگ، تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
- اب اس میں چکن ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
- ایک پین میں تیل گرم کر کے میرینیٹ شدہ چکن، لہسن، پیاز ڈال کر۱۰-۱۵ منٹ تک پکائیں۔
- اب چکن کو کاٹ کرهيلمنز چیز مایونیز، کنور پروفیشنل اسپائسی میرینیڈ (۲۰ گرام) اور دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
- ڈبل روٹی کا سلائس لے کر اس کے کونے کاٹ لیں اور بیلن سے پتلا کرلیں۔ سلائس پر چکن بیٹر، موزریلا پنیر اورهيلمنز چیز مایونیزلگا کر رول بنا لیں۔
- میدہ، انڈے اور ڈبل روٹی کا چورا ملا کر رول پر کوٹنگ کرلیں۔
- تیل گرم کر کے سنہرے ہونے تک رول فرائی کرلیں۔
- هيلمنز چیز مایونیزکے ساتھ پیش کریں۔