نے اس کام کو مشکل بنا دیا COVID-19 منافع بخش ریسٹورنٹ اور ڈلیوری سروس چلانا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے۔

ہے، لہذا وقت آگیا ہے کہ سب کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں۔ آپ کے مینیو میں معمولی تبدیلیاں سروس کو تیز کر سکتی ہیں، ضیاع کو کم کر سکتی ہیں اور منافع بچا سکتی ہیں۔

مینیو

اپنے مینیو کو آسان بنائیں

  • اپنے مینیو میں چیزیں کم کریں۔ سب سے مشہور چیزوں کو رکھیں جن کا منافع زیادہ ہو اور جن کو بنانے کےلیے کچن میں کم وقت اور محنت درکار ہو۔ ایک آسان مینیو کسٹمرز کو جلدی فیصلے کرنے کے قابل بناتا ہے۔کالز کے زریعے یا آن لائن آرڈرز لینے کےلیے یہ انتہائی ضروری ہے۔ 
  • آپ کے کچن میں مختلف اجزاء کی تعداد کو کم کرنے کے لیے مینیو سے ان آئٹمز کو ہٹا دیں جو کم مقبول ہوں چاہے ان کے نفع کا مارجن زیادہ ہی کیوں نہ ہو۔
  • نئی اور آسان ڈشز تیار کریں جو موجودہ مینیو کے ساتھ اچھی طرح چلیں اور ایسے اجزاء استعمال کریں جو آپ کے پاس پہلے سےموجود ہوں۔  
کھانے کا ضیاع

کچن میں ضیاع کو کم کریں

  • باورچی خانے میں ضائع ہونے والی کسی بھی چیز کا مطلب ہے کہ آپ کے نفع میں نقصان لہذا ضیاع کو کم کرنا ضروری ہے۔ 
  • مینیو میں ایسی اشیاء جن کی مختصر زندگی ہو جیسے سلاد یا ایسی ڈشز جن میں ڈیری یا سی فوڈ شامل ہو، ان پر محدود مدت کی آفر یا ڈسکاونٹ لگائیں۔
  • ایسی ڈشز جن میں خراب ہونے والی اشیاء شامل ہوں، ان کو اسپیشل ویلیو میلز بنائیں یا ان کے ساتھ ڈیلز اور بنڈلز آفر کریں۔ اس سے نہ صرف کسٹمرز کو ویلیو ایڈییشن ملے گی بلکہ ضیاع میں بھی کمی آئے گی۔ مختلف پورشن سائزز جیسے کہ دو افراد کے لیے یا فیملی کے لیے میل کے ساتھ بنڈلز آفر کریں۔
ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو