صفائی کا آپ کے فوڈ بزنس پر براہ راست اثر ہوتا ہے۔ آپ کے کچن میں استعمال ہونے والے حفاظتی طریقہ کار آپ کے ریسٹورینٹ کے معیار کا آئینہ ہوتے ہیں۔ آج کل جیسے جیسے لوگوں میں اپنی صحت کی حفاظت کے متعلق شعور بڑھ رہا ہے، ویسے ہی ڈائنرز بھی صرف انہی ریسٹورینٹس کو ترجیح دیتے ہیں جو ان کے صفائی ستھرائی کے معیار پر پُورا اترتے ہیں۔

 

جانیے کس طرح صاف کچن سے آپ کے بزنس کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

بنائیں اپنے کسٹمرز کو لویل اور باندھیں ان کو مضبوط رشتے میں:

بنائیں اپنے کسٹمرز کو لویل اور باندھیں ان کو مضبوط رشتے میں:

آپ کے ریسٹورینٹ کی کامیابی کا انداذہ آپ کے وہ کسٹمرز ہیں جو بار بار پلٹ کے آپ کے ہی پاس آنا پسند کرتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کے کسی بھی ریسٹورینٹ کی کمائی کا ٦۰ فیصد حصہ ان کسٹمرز سے آتا ہے جو کے ان کے مسلسل کسٹمرز ہوتے ہیں اس لئے اپنے کسٹمرز کا ساتھ بنائے رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ اُنہیں صفائی کا معیار بر قرار رکھتے ہوئے وہی كھانا پیش کیا جائے جسے وہ پسند کرتے ہیں اور جس کے لیے آپ کے پاس وہ واپس آتے ہیں۔

لوگوں میں تزکرہ بڑھتا ہے

لوگوں میں تزکرہ بڑھتا ہے

اِس انٹرنیٹ کے زمانے میں اگر آپ اپنے کسٹمرز کا ساتھ بنائے رکھنا چاھتے ہیں، تو سب سے اہم ضرورت ہے آپ خود کو ہر جگہ آن لائن رکھیں۔ آج کل کے دور میں ایسا بلاگرز اور انفلوینسرز کی وجہ سے انتہائی آسان بن گیا ہے۔ اگر انفلوینسرز کا اعتماد جیت لیں تو وہ خود ہی اپنے پیجز پر آپ کے مزیدار کھانوں کی پبلسٹی کرتے ہیں ضروری عمل یہ ہے کہ آپ اپنے ریسٹورنٹ میں صاف اور ذائقےدارکھانا سرو کریں جو کہ صفائی کے معیار پر پُورا اترتا ہو۔ جتنا زیادہ آپ اپنے کھانے کے صفائی کے اسٹینڈرڈز کی بات ہوگی، اتنا زیادہ ہی لوگ آپ کے ریسٹورینٹ کا رخ کرینگے

ریگولیٹری تصدیق

ریگولیٹری تصدیق

ایسے فوڈ بزنسس جو کے صفائی کے اسٹینڈرڈز کو اپنی اولین ترجیح دیتے ہیں، ریگولیٹری اتھارٹیز ہمیشہ ان کا ذکر ہمیشہ اچھے الفاظ میں کرتی ہیں۔ ایسے ہی بزنسس ہوتے ہیں جنہیں ریگولیٹری باڈیز اپنے تمام ایڈوانس لیول کورسس اور ٹریننگز کا حصہ بناتے ہیں اور خاص طور پر سپورٹ کرتی ہیں۔ 

ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو