ایک فوڈ بزنس میں جس طریقہِ کار سے فوڈ ہینڈل ہوتا ہے، اس فوڈ بزنس کے بارے میں بہت کچھ بتلاتا ہے۔ انڈسٹری میں بہت سے ایسے طریقے ہیں جو با آسانی نظر انداز ہوتے ہیں لیکن ان کے ذریعے آپ اپنے بزنس میں انقلابی تبدیلی لے کر آسکتے ہیں۔

یہ کچھ احتیااتی تدابیر ہیں جن پر آپ کی توجہ نہایت ضروری ہے:

وہ وجوہات جو کے آپ کے کچن کی صفائی کو متاثر کر سکتی ہیں:

وہ وجوہات جو کے آپ کے کچن کی صفائی کو متاثر کر سکتی ہیں:

  • اگر کچن میں کیڑے پیدا ہوجائیں تو آپ کے ریسٹورینٹ میں سرو ہونے والا كھانا غیر محفوظ ہوجاتا ہے۔
  • اپنے کچن سے تمام طرح کا کچرا اور خراب چیزوں کو وقت پر نہ پھینکنا آپ کے ریسٹورینٹ کی صفائی کے اسٹینڈرڈز پر سوالیہ نشان بن سکتا ہے۔
  • یہ بھی ضروری ہے کے کچن کا تمام سامان اور کٹلری جو کے كھانا پکانے کے دوران استعمال ہوتا ہے مکمل طور پر صاف اور سینیٹائیزڈ ہو تا کہ جراثیم سے پاک رہے۔

ذاتی صفائی

ذاتی صفائی

ریسٹورینٹ اسٹاف کو یہ ہدایت ہرگز نہیں بھولنی چاہیے:

  • اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے سَر کے بال مکمل ڈھکے ہوئے ہوں۔
  • کھانا پکانے سے پہلے ہاتھ دھو چُکے ہوں۔
  • یقین کرلیں کے آپ ہر طرح کے انفیکشن سے پاک ہیں۔
  • کھانے کے قریب کھانسنے اور چھیکنے سے پرہیز کریں۔
  • اپنے ناخن صاف اور چھوٹے رکھیں۔

 

فوڈ اسٹوریج اور اسکی دیکھ بھال

فوڈ اسٹوریج اور اسکی دیکھ بھال

کھانا اسٹور کرنا ایک انتہائی اہم مرحلہ ہے کیوں کے اگر یہ ٹھیک طرح سے نہیں کیا جائے تو یہ کھانے سے پھیلنی والی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ کچھ اہم چیزیں جن کا دھیان کھانے کو اسٹور کرتے ہوئے رکھنا ضروری ہے:

  • جو اشیاء پہلے خریدی جائیں، اُنہیں پہلے استعمال کیا جائے۔
  • اشیاء کی ایکسپائری ڈیٹ پر مسلسل نظر رکھیں۔
  • کم سے کم ٹمپریچر پر کھانے کی اشیاء کو اسٹور کریں۔
  • کھانے کو مکمل پکائیں تا کہ اس میں موجود تمام جراثیم مرجائیں۔
  • کھانے کو بند ڈبوں میں اسٹور رکھیں کسی بھی قسم کی آلودگی سے بچانے کے لیے۔

 

ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو