یو ایف ایس لویلٹی پروگرام کے شرائط و ضوابط

یو ایف ایس لویلٹی پروگرام ("اِسکیم") یونیلیورپاکستان فوڈز لمیٹڈ،  آواری پلازہ، فاطمہ جناح روڈ، کراچی-۷۵۵۳۰  

("پروموٹر") کی جانب سے چلائی گئی ہے۔

I. اہلیت اور شرکت کنندہ مصنوعات

  1. اِسکیم، پروموٹر یا اس کے ملازمین، اس کے خاندان، ایجنسیوں، یا اس اسکیم سے پیشہ ورانہ طور پر منسلک کسی بھی شخص کے علاوہ، پاکستان کیٹرنگ اور فوڈ سروس کے اداروں کیلئے کھلی ہے۔
  2. اس اسکیم میں شامل ہونے کے لئے ملازمین اپنے مالکان سے لازمی اجازت حاصل کریں اور اس طرح کی اجازت کا ثبوت درکار ہوگا۔ یو ایف ایس لویلٹی پروگرام آجر کو نوازا جائے گا اور مالک، جرنل مینیجر یا آجر کے مجاز نمائندے کے حوالے کیا جائے گا۔  آجر اپنی داخلی پالیسیوں اور ہدایات کے مطابق اپنے ملازمین کو یو ایف ایس لویلٹی پروگرام تقسیم کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔
  3. . رجسٹرڈ یو ایف ایس لویلٹی پروگرام حصہ لینے والے تجارتی ادارے کے لئے مختص کیا گیا ہے نہ کہ نامزرد افراد کے لئے۔
  4. . پوائنٹس ("یو ایف ایس لویلٹی پروگرام پوائنٹس") اسکیم میں شرکت کنندہ مصنوعات کی خریداری کی بنیاد پر، فی اکاؤنٹ مختص کئے جائیں گے۔
  5. انٹرنیٹ تک رسائی ضروری ہے۔
  6. خریداری لازمی ہے۔
  7. یہ اسکیم www.unileverfoodsolutions.pkپر درج تمام مصنوعات کے ضمن میں دستیاب ہے۔ ("شرکت کنندہ مصنوعات")
  8. پروموٹر ایسی تقاریب منعقد کرسکتے ہیں جہاں:
  9. شرکت کنندہ مصنوعات کو عارضی طور پر شامل یا ہٹایا جاسکے۔
  10. اراکین، مدت کے دوران اور مخصوص حالات میں شرکت کنندہ مصنوعات کو خریدتے وقت، اپنے اکاؤنٹس میں موجود یو ایف ایس لویلٹی پروگرام پوائنٹس کی تعداد کو بڑھانے اور ضرب دینے کے قابل ہوں۔
  11. اراکین، مدت کے دوران وقت دروقت، کم یو ایف ایس لویلٹی پروگرام پوائنٹس انفکاک شرح پر منتخب کردہ تجارتی مال کو پھر سے خرید سکیں۔
  12. پروموٹر شرکت کنندہ مصنوعات یا تقاریب میں کسی بھی قسم کے اضافوں یا تبدیلیوں کا مناسب نوٹس دے گا جیساکہ پہلے بیان کیا گیا ہے۔
  13. پروموٹر، مناسب نوٹس دیتے ہوئے، کسی بھی شرکت کنندہ ہولسیلر کو شامل کرنے یا ہٹانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
  14. اگر ایک شرکت کنندہ ہولسیلر اسکیم کو چھوڑنے کا فیصلہ کرتا ہے تو اُن اراکین کے پاس، جو اِس شرکت کنندہ ہولسیلر سے خریداری کرتے ہیں، اپنے یو ایف ایس لویلٹی پروگرام اکاؤنٹ میں مختلف شرکت کنندہ ہولسیلر کے زریعے اکاؤنٹ شامل کرنے کا اختیار ہوگا۔
  15. اسکیم کو چھوڑنے والے شرکت کنندہ ہولسیلر پر جمع شدہ یو ایف ایس لویلٹی پروگرام پوائنٹس جائز رہیں گے۔

II. رجسٹریشن 

  1. اسکیم کے لئے رجسٹر ہونے کے لئے، www.unileverfoodsolutions.pk ملاحظہ کریں۔ اپنے ادارے کا نام، رابطے کی تفصیلات، ای میل ایڈریس، ہولسیلر اکاؤنٹ کی معلومات، منتخب کردہ پاس ورڈ اور دیگر تمام مطلوبہ شعبوں کو درج کرکے رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کریں. تفصیلات فراہم کرتے وقت، شرکاء کی جانب سے فراہم کردہ معلومات میں کسی غلطی کے لئے کوئی ذمہ داری قبول نہیں کی جاتی ہے۔
  2. ویب سائٹ پر یوایف ایس لویلٹی پروگرام کے رکن کے طور پر رجسٹر کرنے ("رکن") اور اس اسکیم کا استعمال کرتے ہوئے، اراکین اس اسکیم کو ہر وقت منتظم کرنے کے مقاصد کے لئے پروموٹر کو درست اور تازہ ترین معلومات فراہم کرنے کا اقرار کرتے ہیں۔
  3. اس ویب سائٹ پر قابل رسائی یونیلیور کی رازداری کی پالیسی پر متوجہ کیا جاتا ہے۔ آرڈرز دینے کے لیے جہاں تک ضروری ہے، شُرکاء کی معلومات کو حصہ لینے والے ہولسیلرز کے ساتھ بانٹا جائے گا اور اشتراک کی گئی معلومات حصہ لینے والے ہولسیلرز کی رازداری کی پالیسیوں کے دائرہ کار کے اندر رہیں گی۔ حصہ لینے والے ہولسیلر کی جانب سے اراکین کی رازداری کے حقوق کی خلاف ورزی کے لئے پروموٹر ذمہ دار نہیں ہوگا۔
  4. ہر ایک رکن کے پاس ایک اکاؤنٹ ("یو ایف ایس لویلٹی پروگرام اکاؤنٹ") ہوگا جہاں یو ایف ایس لویلٹی پروگرام پوائنٹس جمع کئے جائیں گے۔ فی مختص کردہ ادارے کے لئے 1 یو ایف ایس لویلٹی پروگرام اکاؤنٹ ہوگا، لیکن کسٹمر کیئر009211178778+ پر پروموٹر سے رابطہ کرکے اراکین ایک ہی قانونی ادارے کی ملکیت کے حامل ایک سے زیادہ اداروں کے لئے پروموٹر سے 1 اکاؤنٹ بنانے کی درخواست کرسکتے ہیں۔
  5. صرف رجسٹرڈ صارفین ہی ویب سائٹ کے ذریعے آرڈر کرسکتے ہیں۔
  6. صارف کے طور پر رجسٹر ہونے کے لئے، اراکین کو منفرد صارف نام اور پاس ورڈ فراہم کرنا ضروری ہے اور بعض معلومات اور ذاتی تفصیلات فراہم کرنا بھی لازمی ہے (شرائط و ضوابط ملاحظہ کریں)۔ ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لئے اراکین کو منفرد صارف نام اور پاس ورڈ استعمال کرنے کی ضرورت ہوگی.
  7. اراکین اس بات پر اتفاق کرتے ہیں اور ضمانت دیتے ہیں کہ ان کا صارف نام اور پاس ورڈ:
    • صرف ذاتی کام کے لئے استعمال کیا جائے گا اور
    • کسی تیسرے فریق پر آشکار نہیں کیا جائے گا۔
  8.   حفاظتی مقاصد کے لئے اراکین، ویب سائٹ کے ذریعے آرڈر کرتے وقت، صحیح صارف نام اور پاس ورڈ درج کرنے پر اتفاق کرتے ہیں، ناکامی کی صورت میں ان کی رسائی کو رد کردیا جائے گا۔
  9.   اراکین اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ایک بار جب اکاؤنٹ سے منسلک صحیح صارف نام اور پاس ورڈ درج کردیا گیا، اس سے قطع نظر کہ صارف نام اور پاس ورڈ کا استعمال غیر مجاز یا دھوکہ دہی ہے، وہ ایسے آرڈر کی ادائیگی کے لئے ذمہ دار ہوں گے، تیسرے فریق کے شرائط و ضوابط کے مطابق آرڈر منسوخ کرتے ہوئے محفوظ رہیں.
  10.  اراکین، صارف نام اور پاس ورڈ تک بِلا اِجازت رسائی یا استعمال سے واقف ہونے یا معقول شک ہونے پر فوری طور پر پروموٹر کو مطلع کرنے اور نتیجے میں ہونے والے نقصان یا تکلیف کو کم کرنے کے لئے اقدامات اُٹھانے پر اتفاق کرتے ہیں۔

III. پوائنٹس کی تقسیم

  1. حصہ لینے والے ہولسیلرز کے ذریعے اسکیم پر موجود شرکت کنندہ مصنوعات کی تمام خریداری پر یو ایف ایس لویلٹی پوائنٹس تقسیم کئے جائیں گے۔
  2.  ایک بار آرڈر کی تصدیق ہوجانے اور حصہ لینے والے ہولسیلرز کی جانب سے اس کی ترسیل ہونے پر یو ایف ایس لویلٹی پروگرام پوائنٹس دیئے جائیں گے۔
  3.  اہل اراکین اپنے اکاؤنٹ کی رجسٹریشن پر یو ایف ایس لویلٹی پروگرام پوائنٹس جمع کرنا شروع کرسکتے ہیں۔
  4.  اراکین خریداری کے بدلے میں پوائنٹس جمع کرنے کے لئے حصہ لینے والے ہولسیلر فی یو ایس ایس لویلٹی اکاؤنٹ میں سے تین اکاؤنٹس نامزد کرسکتے ہیں۔ حصہ لینے والے ہولسیلر اکاؤنٹ نمبروں کو ایک یو ایف ایس لویلٹی پروگرام اکاؤنٹ میں ملحق کیا جائے گا اور تمام حاصل کردہ یو ایف ایس لویلٹی پروگرام پوائنٹس، ایک یو ایف ایس لویلٹی پروگرام اکاؤنٹ کے تحت جمع ہوں گے۔
  5.  اگر کسی بھی وقت، رُکن یو ایف ایس لویلٹی پروگرام اکاؤنٹ میں سے نامزد حصہ لینے والے ہولسیلر اکاؤنٹ نمبر کو ہٹانے یا تبدیل کرنے کا انتخاب کرتا ہے تو ہٹایا گیا اکاؤنٹ یو ایف ایس لویلٹی پروگرام پوائنٹس جمع کرنے کے قابل نہیں ہوگا۔

IV. پوائنٹس کو حاصل کرنا

  1. یو ایف ایس لویلٹی پروگرام پوائنٹس حاصل کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ آپ یو ایف ایس لویلٹی پروگرام اسکیم کے رکن ہوں۔ اس اسکیم کی رکنیت مفت ہے۔
  2.  www.unileverfoodsolutions.pk پر کیٹلوگ پروڈکٹس کی مختلف اقسام ("یو ایف ایس لویلٹی پروگرام") موجود ہیں جو اس اسکیم کے تحت حاصل کئے جاسکتے ہیں/حاصل کرنے کے قابل ہوں گے:
    1. پروموٹر کی مصنوعات
    2. باورچی خانے کے آلات
  3.  یہ یو ایف ایس لویلٹی کیٹلوگ پروڈکٹس بغیر نوٹس کے تبدیل کئے جاسکتے ہیں۔
  4.  پیش کردہ یو ایف ایس کیٹلوگ پروڈکٹس کی مکمل فہرست اور متعلقہ یو ایف ایس لویلٹی پروگرام پوائنٹس اقدار ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہیں۔
  5.  رجسٹریشن کے بعد، اراکین یو ایف ایس لویلٹی پروگرام ای-شاپ پر دستیاب کیٹلوگ پروڈکٹس حاصل کرنے کے لئے اپنے یوایف ایس لویلٹی پوائنٹس بنانے کے اہل ہوں گے۔ اراکین یو ایف ایسکیٹلوگ پروڈکٹس حاصل کرنے کے لئے درکار متعلقہ یو ایف ایس لویلٹی پروگرام پوائنٹس کی تعداد کے ساتھ اپنی پسند کے  کیٹلوگ پروڈکٹس کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ جب اراکینwww.unileverfoodsolutions.pk ویب سائٹ پر لاگ ان کرتے ہیں تو انہیں اپنے یو ایف ایس لویلٹی پروگرام پوائنٹس کا بیلنس دستیاب ہوتا ہے۔ اراکین کو اُن کے یو ایف ایس لویلٹی پروگرام پوائنٹس بیلنس کی تصدیق کے لئے ای میل بھی موصول ہوتی ہے۔
  6.  یو ایف ایس لویلٹی پروگرام پوائنٹس کی کوئی نقد قیمت نہیں ہے اور نہ ہی یہ نقد میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔ یو ایف ایس لویلٹی پروگرام پوائنٹس کی فروخت یا تبادلہ سختی سے ممنوع ہے اور اس کے نتیجے میں اراکین کو فوراً اسکیم سے نکال دیا جائے گا.
  7.  رکن اسکیم میں موجود لویلٹی کیٹلوگ پروڈکٹ کے حصے کی ادائیگی نہیں کرسکتے اور یو ایف ایس لویلٹی پروگرام پوائنٹس کے علاوہ کوئی کرنسی قبول نہیں کی جائے گی۔
  8.  رکن کے، یو ایف ایس لویلٹی پروگرام پوائنٹس کے مقابلے میں، یو ایف ایس لویلٹی کیٹلوگ پروڈکٹ کا انتخاب کرنے پر، رکن کے اکاؤنٹ سے اُتنے یو ایف ایس لویلٹی پروگرام پوائنٹس فوری طور پر گھٹا دیئے جائیں گے۔
  9.  اگر آپ کو اپنے یو ایف ایس لویلٹی پروگرام پوائنٹس حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے تو برائے مہربانی پر   0092111787787  کسٹمر کیئر سے رابطہ کریں۔

V. کیٹلوگ پروڈکٹس

  1. اگر پروموٹر کے قابو سے باہر نکلتے حالات اِسے ضروری بنادیں تو پروموٹر اس اسکیم میں پیش کئے جانے والے کیٹلوگ پروڈکٹس کو کسی بھی وقت شامل کرنے، تبدیل کرنے یا محدود کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
  2. پروموٹر کسی بھی وقت، کم از کم 20 دنوں کا نوٹس دیتے ہوئے، پیش کردہ یو ایف ایس لویلٹی کیٹلوگ پروڈکٹس تبدیل یا محدود کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ اس طرح کا نوٹس ویب سائٹ پر مواصلات کے ذریعہ دیا جائے گا اور یہ قیاس کیا جائے گا کہ اراکین باقاعدگی سے ویب سائٹ رجوع کرتے ہیں۔ پروموٹر کسی بھی وقت نئے کیٹلوگ پروڈکٹس شامل کرسکتا ہے۔
  3. یو ایف ایس لویلٹی پروگرام کے تمام کیٹلوگ پروڈکٹس، پروڈکٹ کو مہیا کرنے والے تیسرے فریق کے شرائط و ضوابط کے مشروط ہیں۔
  4. اگر پروموٹر کے قابو سے باہر نکلتے حالات اِسے ضروری بنادیں تو پروموٹر کیٹلوگ پروڈکٹ کے برابر یا زیادہ قیمت کا متنادل کیٹلوگ پروڈکٹ پیش کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
  5. پروموٹر یو ایف ایس لویلٹی کیٹلوگ پروڈکٹس  کے حوالے سے کوئی ضمانت نہیں دیتا۔ کیٹلوگ پروڈکٹ کے صنعتکار یا مہیا کرنے والے تیسرے فریق کی ضمانت یو ایف ایس لویلٹی کیٹلوگ پروڈکٹ کی ترسیل پر اراکین کو منتقل کی جائے گی۔
  6. منتقلی کے دوران خراب ہونے والے کیٹلوگ پروڈکٹس کے واقعات کی اطلاع، یوایف ایس لویلٹی ویب سائٹ کے ہیلپ سیکشن کے ذریعے دی جائے۔
  7. ترسیل کے بعد کیٹلوگ پروڈکٹ کی خرابیاں اور وہ جو کیٹلوگ پروڈکٹ کے صنعتکار یا مہیا کرنے والے تیسرے فریق کی ضمانت کے دوران رونماں ہوں، ان کی اطلاع یوایف ایس لویلٹی ویب سائٹ کے ہیلپ سیکشن کے ذریعے دی جائے اور ہر ایک مخصوص صورت حال کے مطابق کیٹلوگ پروڈکٹ کے صنعتکار یا مہیا کرنے والے تیسرے فریق کی جانب سے مخاطب کی جائیں گی۔
  8. یو ایف ایس لویلٹی کیٹلوگ پروڈکٹس، صرف ویب سائٹ پر ظاہر یو ایف ایس لویلٹی پروگرام پوائنٹس کی برابر تعداد کے مقابلے میں ہی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
  9. ایک بار آرڈر کرنے پر، اراکین کو اُن کی جانب سے فراہم کی گئی ای میل ایڈریس پر، یو ایف ایس لویلٹی کیٹلوگ پروڈکٹس (جسے انہوں نے آرڈر کیا ہے) کی تصدیق اور اپنے یو ایف ایس لویلٹی پروگرام پوائنٹس بیلنس کی ای میل موصول ہوگی۔
  10. کیٹلوگ پروڈکٹس تصدیق کے بعد 28 دنوں کے اندر اندر ارسال کردیئے جائیں گے۔

VI. ذمہ داری کی حدبندی

  1.  پروموٹر کی غفلت سے ہونے والی موت یا ذاتی چوٹ کے لئے یا پروموٹر کی جانب سے فریب کارانہ غلط بیانی کے لئے اور جہاں تک قانون کی طرف سے اجازت ہونے کے علاوہ، پروموٹر، چاہے براہ راست یا بلواسطہ، کسی بھی طریقے سے اسکیم یا یو ایف ایس لویلٹی پروگرام کیٹلوگ پروڈکٹ کے کسی بھی پہلو کے سبب ہونے والے کسی بھی نقصان، ضرر، لاگت اور خرچ کی تمام ذمہ داریوں سے خود کو خارج کرتا ہے۔ کسی بھی حالات میں پروموٹر، کسی بھی نقصان یا منافع، تجارتی ساکھ کے کم ہونے، کاروباری یا مینجمنٹ وقت کے نقصان کے لئے ذمہ دار نہیں ہوگا۔
  2.  پروموٹر، اس کے ملازمین اور اُس کے ایجنٹ یا ذیلی کانٹریکٹرز مندرجہ ذیل کے لئے کوئی ذمہ داری یا جواب دہی قبول نہیں کرتے ہیں:
    • یو ایف ایس لویلٹی پروگرام پوائنٹس کا غلط یا جھوٹا اندراج یا ناقص یا ناکام الیکٹرانک ڈیٹا ٹرانسمشنز۔
    • اس اسکیم کو چلانے کے دوران کسی بھی وقت یو ایف ایس لویلٹی پروگرام پوائنٹس تک بِلا اجازت رسائی یا ترمیم۔
    • ویب سائٹ پر کسی بھی سِسٹم کی ناکامی۔
    • اس اسکیم میں ملوث کسی تیسرے فریق کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکامی، اگرچہ ہم شراکت داروں پر اس طرح کی ناکامی سے پڑنے والے اثر کو کم سے کم کرنے کی کوشش کریں گے۔
    • سبب سے قطع نظر، اس اسکیم کے کسی بھی پہلو میں استعمال ہونے والا کوئی بھی سامان، نظام، نیٹ ورک، لائنیں، سیٹلائٹس، سرورز، کمپیوٹرز یا پرووائیڈرز کے سلسلے میں مواصلات لائن کی ناکامی۔
    • ڈائل اپ، براڈ بینڈ یا موبائل انٹرنیٹ کے ذریعے انٹرنیٹ یا ویب سائٹ یا دونوں کی غیر موجودگی یا ناقابِل رسائی۔

VII. عام

  1.  یو ایف ایس لویلٹی پروگرام پوائنٹس کی فروخت یا لین دین سختی سے ممنوع ہے۔
  2.  رکن کی موت یا تحلیل کی صورت میں اُس رکن کی رکنیت فوری طور پر ختم ہو جائے گی۔ قانونی عمل کے تحت، رکن کے اکاؤنٹس اور یو ایف ایس لویلٹی پروگرام پوائنٹس کا بیلنس، موت، تحلیل ہونے یا دوسری صورت میں قابلِ منتقل نہیں ہیں۔
  3.  اراکین کسی بھی وقت اسکیم کو چھوڑنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔ اسکیم چھوڑنے پر، اراکین پہلے سے جمع یا جاری کئے گئے یو ایف ایس لویلٹی پروگرام پوائنٹس کے حق سے دستبردار ہوجائیں گے۔ رکن کا اکاؤنٹ 30 دنوں کے اندر بند کردیا جائے گا۔ پروموٹر اور رکن کے درمیان مزید مواصلات بھی ختم ہو جائے گی۔
  4.  پروموٹر وقت در وقت اکاؤنٹنگ غلطیوں یا مشتبہ دھوکہ دہی کے سلسلے میں اوپر سے یا نیچے سے درست کرسکتا ہے، جس کے لئے پروموٹر اپنی واحد صوابدید میں مکمل اختیار رکھتا ہے۔
  5.  جیساکہ ان شرائط میں بیان کیا گیا ہے کے علاوہ، فی تجارتی ادارے کے لئے صرف ایک یو ایف ایس لویلٹی پروگرام اکاؤنٹ کی اجازت ہے اور خود کار طریقے والے آلات یا عملوں کا استعمال کرتے ہوئے اکاؤنٹس بنانے کی اجازت نہیں ہے۔ پروموٹر اپنی واحد صوابدید میں یہ مکمل اختیار رکھتا ہے کہ ایک سے زیادہ اکاؤنٹس کا شُبہ ہونے پر وہ رکن کو اسکیم سے ہٹادے، اُس وقت جمع شدہ یو ایف ایس لویلٹی پروگرام پوائنٹس کا بیلنس باطل اور منسوخ ہوجائے گا۔
  6.  پروموٹر اپنی واحد صوابدید میں یہ مکمل اختیار رکھتا ہے کہ وہ رکن کو اسکیم سے ہٹادے جہاں اُسے یہ محسوس ہوتا ہو کہ متعلقہ رکن اِن شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی میں اس اسکیم اور/یا ویب سائٹ کا غلط استعمال کر سکتا ہے۔ ہٹانے کی تاریخ پر جمع شدہ یا جاری کردی کوئی بھی یو ایف ایس لویلٹی پروگرام پوائنٹس ضبط کر لیئے جائیں گے۔
  7.  اراکین اس بات کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہیں کہ اِن کی لاگ ان تفصیلات اِن کے پاس خفیہ ہیں تاکہ ان کے اکاؤنٹ کی غیر مجاز استعمال سے حفاظت کی جائے۔ پروموٹر، رکن کے اکاؤنٹ کے غیر مجاز استعمال کے سبب ہونے والے کسی بھی نقصان، ضرر یا معائدے میں کسی بھی نوعیت کے بطورِنتیجہ نقصان، حق تلفی یا (غفلت سمیت) دوسری صورت کے لیئے ذمہ دار نہیں گا (جس حد تک قانون کی طرف سے جائز ہے)۔
  8.  پروموٹر اپنی واحد صوابدید پر، ایسے رکن یا انفرادی شخص کی طرف سے حاصل شدہ یو ایف ایس کیٹلوگ پروڈکٹ کو روکنے کا مکمل اختیار رکھتا ہے جو حاصل کرنے کے عمل یا اسکیم اور ویب سائٹ کی کاروائی کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرتے پائے گئے ہوں۔
  9.  پروموٹر، متعلقہ یو ایف ایس لویلٹی پروگرام سپلائر کی جانب سے مہیا کئے گئے یو ایف ایس لویلٹی کیٹلوگ پروڈکٹس کے سلسلے میں کوئی ضمانت نہیں دیتا۔ پروموٹر یو ایف ایس لویلٹی پروگرام سپلائر کی طرف سے دی گئی کسی بھی ضمانت، وارنٹی اور/یا نمائندگی (اگر کوئی ہے) کے لئے زمہ دار نہیں ہے۔
  10.  رکن کسی بھی ٹیکس کے لاگو ہونے یا ٹیکس کی ادائیگی کے لئے ذمہ دار ہوں گا (بشمول، لیکن سیلز ٹیکس تک محدود نہیں) جو اس اسکیم میں شمولیت کے نتیجے میں پیدا ہوسکتے ہیں۔
  11.  پروموٹر کسی بھی نیٹ ورک، کسی بھی قسم کے کمپیوٹر ہارڈ ویئر یا سافٹ ویئر کی ناکامی کے نتیجے میں، گم شدہ، خراب یا تاخیری یو ایف ایس لویلٹی پروگرام پوائنٹس کے لئے ذمہ داری قبول نہیں کرتا.
  12.  اس اسکیم سے متعلق تمام معاملات کے بارے میں پروموٹر کا فیصلہ حتمی ہے.
  13.  اگر پروموٹر کے قابو سے نکلتے حالات یہ ضروری اور ناگزیر بنادیں تو پروموٹر اپنے اراکین کو مناسب نوٹس دیتے ہوئے کسی بھی وقت اِن شرائط و ضوابط میں ترمیم کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔
  14.  پروموٹر اپنے اراکین کو مناسب نوٹس دیتے ہوئے کسی بھی وقت اس اسکیم کو تبدیل کرنے، واپس لینے، منسوخ کرنے یا ختم کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
  15.  واپسی، اختتام یا منسوخی کی صورت میں، رکن کے پاس، ان شرائط و ضوابط کے مطابق، اختتام کے نوٹس کی تاریخ سے پہلے ان کے اکاؤنٹس میں جمع شدہ یو ایف ایس لویلٹی پروگرام پوائنٹس کو استعمال کرنے کے لئے، اختتام کے نوٹس کی تاریخ سے لے کر 30 دنوں کا وقت ہوگا ("اختتامی مدت")۔ جب تک دوسری صورت میں وضاحت نہیں کی جاتی، اختتامی مدت کے دوران کوئی اضافی یو ایف ایس لویلٹی پروگرام پوائنٹس جمع ہونے کے قابل نہیں ہوں گے۔
  16.  پروموٹر تمام اراکین کو اختتامی مدت کی اطلاع دینے کی ہر ممکن کوشش کرے گا، تاہم پروموٹر، وجہ سے قطع نظر، کسی انفرادی رکن کو مطلع کرنے میں ناکامی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جائے گا.
  17.  جہاں اسکیم کی شرائط و ضوابط میں ترمیم کی جاتی ہے، ایسے کوئی بھی ترمیم شدہ شرائط و ضوابط www.unileverfoodsolutions.pk پر پوسٹ ہونے اور ای میل یا ویب سائٹ کے ذریعے اراکین کو مطلع کرنے پر موثر ہوں گے۔ اراکین کو، اس اسکیم کی رکنیت برقرار رکھنے کیلئے، تازہ ترین شرائط و ضوابط سے اتفاق کرنے کے لئے کہا جائے گا.
  18.  ترمیم کی وضاحت ِن شرائط و ضوابط کے سب سے اوپر کی جائے گی اور سب سے موجودہ نسخہ غالب ہوگا۔
  19.  رجسٹریشن کے ذریعے اس اسکیم کا رکن بننے اور/یا اس کا استعمال کرتے ہوئے، تمام شُرکاء، اِن شرائط و ضوابط کو قبول کرتے ہیں اور اِن کا پابند ہوں گے اور اسکیم کے تحت دستیاب تازہ ترین پیشکش اور کسی بھی مقاصد، جن کی داخلہ منظوری دے چکا ہے سمیت اس اسکیم کے انتظامی مقاصد کے لئے ڈیٹ کنٹرولر کو اِن کی ذاتی معلومات کی منتقلی کے لئے رضامند تصور کیا جائے گا۔  تمام رجسٹریشن ہدایات اس اسکیم کے شرائط و ضوابط کا حصہ ہیں. پروموٹر ہمیشہ متعلقہ قانون سازی اور دیگر خود مختار پابندیوں کی شرائط کے تحت ذمہ دارانہ طور پر آگاہ کریں گا.
  20.  پروموٹر، اِن شرائط و ضوابط کو قبول کرنے یا اس اسکیم کے ساتھ منسلک ہونے کے سبب کسی بھی نقصان، ضرر یا معائدے میں کسی بھی نوعیت کے بطورِنتیجہ نقصان، حق تلفی یا (غفلت سمیت) دوسری کسی چیز کے لئے ذمہ دار نہیں گا (جس حد تک قانون کی طرف سے جائز ہے)۔
  21.  اس صورت میں کہ اِن شرائط و ضوابط کی کوئی دفعہ غیرقانونی، غیر مؤثر، باطل یا دوسری صورت میں غیرفعال ٹھہرائی جاتی ہے، ایسی دفعہ اپنے مکمل زور و اثر میں جاری رہنے والی شرائط و ضوابط کی باقی دفعات سے الگ ہوئے گی۔
  22.  شرائط و ضوابط اور کوئی مسائل یا تنازعات، جو اِن شرائط و ضوابط کے سلسلے میں یا اِن سے باہر پیدا ہوتے ہیں (چاہے اس طرح کے مسائل یا تنازعات فطرت میں معاہدی یا غیر معاہدی ہوں، جیسے کہ حق تلفی کی صورت میں مطالبات، قانون یا ضابطے کی خلاف ورزی یا کچھ اور)، پاکستان کے قانون کے تابع اور تاویل ہوں گے۔
  23.  پروموٹر اور ڈیٹا کنٹرولر: یونی لیورپاکستان فوڈز لمیٹڈ،  آواری پلازہ، فاطمہ جناح روڈ، کراچی-
ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو