ملیئے پروفیشنل شیفس سے جو یونی لیور فوڈ سلوشنز کو فوڈ بزنسز کے لیے ایک مثالی ذریعہ بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ فوڈ سروس میں طویل تجربہ رکھتے ہوئے، ہماری ایورڈ یافتہ ٹیم ہماری مدد کرتی ہے شیفس کے لیے ایسے سلوشن تیار کرنے میں جو کہ بہترین ذائقے، آسانی اور غذائیت کو اعلیٰ معیار اور یکاسانیت سے متوازن کرے۔

ہماری پروڈکٹس کو نت نئے طریقوں سے مختلف رینج کے کھانوں میں استعمال کرنے کے علاوہ، ہمارے شیفس کچن کے اندر کے ہنر، زیاں (ویسٹ مینیجمینٹ)، لاگت کم کرنا اور اسٹوریج کی تربیت ہمارے کسٹمرز کو فراہم کرتے ہیں تاکہ بزنس کی کارکردگی بڑهائ جاسکے۔

شیف عثمان مجید

شیف عثمان مجید

سیلز شیف - سینٹرل ریجن

13 سال کی عمر میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے شیف عثمان کو کلنری دنیا میں مجموعی طور پر 10 سال کا مقامی اور بین الاقوامی تجربہ ہے۔ انہوں نے اپنی تعلیم پرل کانٹی نینٹل ہوٹل لاہور سے حاصل کی اور بعد میں فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی گریجویشن کیا۔

19 سال کی عمر میں، وہ گرینڈ ریجنسی ہوٹل میرپور اور اسلام آباد کے ایگزیکٹو شیف بن گئے، جو ملک کے سب سے کم عمر ایگزیکٹو شیف ہیں! بین الاقوامی سطح پر، شیف نے دبئی، متحدہ عرب امارات میں جے ڈبلیو میریٹ اینڈ سٹیک ہاؤس میں کام کیا۔ فی الحال، وہ بٹلرز چاکلیٹ کیفے پاکستان اور بنگلہ دیش میں کلسٹر شیف ہیں، جو ادارے کی 90 سالہ تاریخ میں سب سے کم عمر ہیں۔ اپنے پیشے کے لیے ان کا نہ ختم ہونے والا جذبہ انھیں سالانہ کلنری ایوارڈز 2022 میں سال کا بہترین ریستورنٹ کنسلٹنٹ شیف جیتنے کا باعث بنا۔

ان کی کچھ دوسری کامیابیاں شیفس ڈے پر COTHM کی طرف سے سال کے بہترین نوجوان شیف، اے پلس چینل کی طرف سے بہترین ینگ میڈیا شیف 2018 اور حکومتِ آزاد کشمیر کی طرف سے خواتین کو کھانا پکانے کے لیے تخلیقی تقریب کے آئیڈیاز کے لیے بہترین شیف کا اعزاز دیا گیا۔

شیف فیاض حیدر

شیف فیاض حیدر

سیلز شیف - نارتھ ریجن

شیف فیاض نے کلنری انڈسٹری انتخاب بطور پیشہ نہیں کیا بلکہ وہ اسے اپنا مشغلہ قرار دیتے ہیں۔ کھلی ذہنیت کے حامل، اسٹیٹس کُو کو چیلنج کرنے ہمیشہ تیار اور سیکھنے اور کچھ نیا کرنے کے لیے ہمیشہ اپنے کمفرٹ زون سے باہر رہتے ہیں۔

8 سال قبل کلنری انڈسٹری میں ڈپلومہ حاصل کرنے کے بعد، شیف فیاض نے اپنا پیشہ ورانہ سفر بطور کومیس III اسلام آباد کے ایک معروف کیفے میں شروع کیا اور ایک سال کے اندر ہی، وہ شیف ڈی پارٹی بن گئے۔ لیکن وہ کم پر راضی نہ ہوئے اور اپنے تجربے کو وسیع کرنے کے لیے مختلف ہوٹلز اور ریستورنٹس میں چلے گئے یہاں تک کہ وہ کوئی، اسلام آباد کے ایگزیکٹو شیف بن گئے۔

شیف ارباز خان

شیف ارباز خان

سیلز شیف - ساؤتھ  ریجن

شیف ارباز ایک پرفیکشنسٹ ہیں، ڈائنر کی خوشی اور اطمنان پر یقین رکھتے ہیں اور اسے برقرار رکھنے کی تکنیک جانتے ہیں جس کی وجہ سے وہ یونی لیور فوڈ سلوشنز کی سروس میں متعدد اعلیٰ درجے کے فوڈ بزنسس کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

 

COTHM سے کلنری آرٹس میں ڈپلومہ حاصل کرنے والے شیف ارباز کو ریسیپی انّو ویشن کا 7 سال کا وسیع تجربہ ہے۔ انہوں نے نہ صرف ملکی سطح پر اعلیٰ درجے کے ہوٹلوز اور ریستورنٹس میں کام کیا ہے بلکہ دبئی، متحدہ عرب امارات میں جیبل علی ہوٹلز اینڈ ریزورٹ میں کام کرنے کا موقع بھی حاصل کیا ہے۔ ارباز بین الاقوامی شیفس کے ساتھ کام کر کے کھانا پکانے کی جدید تکنیکوں کےحامل ہیں، وہ جدید ترین مینوز کو ڈیزائن کرنا، بنانا اور ان پر عمل درآمد کرنا جانتے ہیں۔

ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو