شرائط و ضوابط

یہ ویب سائٹ آپ کی معلومات اور تفریح کے لئے فراہم کی گئی ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اسے استعمال کرتے ہوئے لطف اندوز ہوں گے۔ براہ کرم ویب سائٹ کو براؤز کریں اور اس کی مختلف خصوصیات کا استعمال کریں، لیکن براہ کرم اس بات سے آگاہ رہیں کہ اس ویب سائٹ پر آپ کا استعمال درج ذیل شرائط و ضوابط (نیچے بیان کردہ) کے تحت ہے۔ اگر آپ اِن شرائط و ضوابط سے متفق نہیں ہیں، تو براہ مہربانی اس ویب سائٹ کا استعمال نہ کریں۔

یہ سائٹ یونی لیور کی ویب سائٹ ہے جو آپ کو تیسرے فریق سپلائرز کو آرڈر دینے میں مدد کرتی ہے۔ اس سائٹ کے استعمال پر آپ کو لویلٹی کیٹلوگ پروڈکٹس فراہم کیے جائیں گے۔

آرڈر دینے کے لئے ہمیں آپ کی ذاتی معلومات سپلائر کو فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اس سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہمیں اپنی ذاتی معلومات کو سپلائر کے ساتھ  بانٹنے کے لئے منظوری دیتے ہیں۔

یہ ضروری ہے کہ آپ سمجھ لیں کہ یونی لیور کسی تیسرے فریق سے آپ کے آرڈر کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا ذمہ دار نہیں ہے، اس سے کوئی فرق نہیں ہوتا کہ یہ کیسے ہوتا ہے۔

آپ کا قانونی تعلق اب بھی براہِ راست سامان کے سپلائر کے ساتھ ہے۔ آپ اس بات کو ضرور یقینی بنائیں کہ آپ اس تعلق کو سمجھتے ہیں۔ یونی لیور آپ کی آرڈر کی ہوئی مصنوعات یا سروس کے معیار کے لئے ذمہ دار نہیں ہے۔ یونی لیور اُس سپلائر کے استعمال کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی نقصان کے لئے ذمہ دار نہیں ہے۔

آپ اِس سائٹ پر آئے بغیر، سپلائر کے پاس براہِ راست جانے کا انتخاب کرسکتے ہیں، لیکن اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ کو لویلٹی کیٹلوگ پروڈکٹس نہیں ملیں گے۔

یہ بھی ضروری ہے کہ آپ مندرجہ ذیل یونی لیور پالیسیوں کو پڑھیں جو آپ اس سائٹ پر حاصل کرسکتے ہیں

رازداری کی پالیسی

کوکی پالیسی

قانونی نوٹس

فہرست

  1. ملکیت اور کاروائی
  2. اِن شرائط و ضوابط کے پابند ہونے کا معائدہ
  3. جاری معائدہ
  4. اہلیت اور رسائی
  5. رجسٹریشن
  6. رازداری
  7. صارف کی گذارشات کو ہٹانا
  8. صارفین کی شناخت اور تیسرے فریقین پر صارف گذارشات کا انکشاف
  9. اعتدال پسندی
  10. ویب سائٹ کا جغرافیائی دائرہ کار
  11. دیگر ویب سائٹس کے لنکس
  12. ویب سائٹ کے مواد کے لئے دستبرداری
  13. ویب سائٹ کی کاروائی کے لئے دستبرداری
  14. ذمہ داری کی حدبندی
  15. نقصان کی ضمانت
  16. اختتام
  17. قابِل اطلاق قانون اور دائرہ اختیار
  18. علیحدگی
  19. کوئی دستبرداری نہیں

 

1. ملکیت اور کاروائی

یہ ویب سائٹ، یونیلیور گلف ایف زیڈ ای ("یونیلیور"، "ہم" اور "ہماری") سے تعلق رکھتی ہے جو یونیلیور کمپنیوں کے گروپ کی ایک رکن ہے۔

یہ ویب سائٹ، آن لائن پلیٹ فارم سے کوئی بھی سروس (ذیل میں بیان کی گئی) حاصل کرنے والے کسی بھی قانونی ادارے، اُن کی جغرافیائی محلِ وقوع سے قطع نظر، کے لئے کھُلی ہے ("صارفین" یا "آپ")۔

یونیلیور، اِس ویب سائٹ اور کسی بھی ایپلیکیشنز، سافٹ ویئر، ڈیٹا، مصنوعات، مقابلوں یا  قرعہ اندازیوں کو آن لائن پلیٹ فارم کے طور پر چلاتا ہے جو صارفین کو لائسنس یافتہ خدمات فراہم کرنے والے تیسرے آزاد فریق (جیساکہ ذیل میں بیان کیا گیا ہے) سے کوئی سروس (اِس کی بعد میں یہاں وضاحت کی گئی ہے) کو خریدنے، بندوبست اور ترتیب دینے کی اجازت دیتا ہے۔ یونیلیور خود اِن خدمات کا فراہم کنندہ نہیں ہے۔

خدمت فراہم کنندہ تیسرے فریق، کاروباری فرد کے طور پر اپنی صلاحیتوں میں اور اپنے مہارت کے شعبے میں گہرے تجربے کے ساتھ لائسنس یافتہ اور آزاد خدمت فراہم کنندہ ہیں۔ مثلاً، جائز لین دین کے نتیجے میں اپنے تجارتی یا آزاد پیشہ ورانہ سرگرمیوں کی مشق میں کام کرنے والے فطری یا قانونی ادارے ("خدمت فراہم کنندہ")۔

یہ شرائط و ضوابط، دنیا میں کسی بھی ملک کے اندر سے کسی بھی صارف کی یونیلیو کی جانب سے دستیاب کردہ سروسز کے لئے پلیٹ فارم کی رسائی اور استعمال پر رائج ہوتے ہیں۔

کسی بھی فروخت کی تحریر، کوٹیشن، قیمت کی فہرست، اور پیشکش کی منظوری، انوائس یا یونیلیور کے ذریعے جاری کردہ معلومات کے دیگر دستاویز میں کوئی ٹائپگرافک، دفتری یا کوئی اور غلطی یا بھول چھوک، یونیلیور پر کسی بھی ذمہ داری کے بغیر، اصلاح کے ساتھ مشروط ہوں گی۔

2. اِن شرائط و ضوابط کے پابند ہونے کا معائدہ

اس ویب سائٹ کا اور کسی بھی ایپلیکیشنز، سافٹ ویئر، ڈیٹا، مصنوعات، مقابلوں، قرعہ اندازیوں اور یونیلیور کی جانب سے ویب سائٹ پر، اس سے یا اس کے ذریعے فراہم کردہ کسی بھی دوسری خدمات (مجموعی طور پر "خدمات" کہا جاتا ہے) کا استعمال، آپ کے اور یونیلیور کے درمیان قانونی معاہدے کی شرائط کے تابع ہیں۔ جو مندرجہ ذیل پر مشتعمل ہیں: (الف) یہ شرائط و ضوابط (ب) رازداری کی پالیسی (ج) کوکی پالیسی (د) اور ویب شاپ پالیسی (مجموعی طور پر "یونیلیور پالیسیاں" کہا جاتا ہے)۔ اِن شرائط و ضوابط اور یونیلیور کی کسی دوسری پالیسیوں کے درمیان اختلاف ہونے کی صورت میں، یہ شرائط و ضوابط غالب ہوں گے۔

3. جاری معائدہ

آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ہم وقت در وقت اس اشاعت کو تازہ ترین رکھتے ہوئے،

ان شرائط و ضوابط کو تبدیل یا اِن پر نظرثانی کرسکتے ہیں، اور یہ کہ اس طرح کی تبدیلیاں یا نظرثانی ہمارے شائع کرنے پر فوری طور پر مؤثر ہو جائیں گی۔ لہٰذا، برائے مہربانی موجودہ شرائط و ضوابط سے آگاہ رہنے کے لئے، ہر بار اس ویب سائٹ پر آتے ہوئے آپ یہ حصہ ضرور ملاحظہ کریں۔ آپ کا ویب سائٹ کو استعمال کرنا، اُس وقت کے موجودہ شرائط و ضوابط کے ساتھ آپ کے معائدے کو جاری رکھنے کی تصدیق کرتا ہے۔

4. اہلیت اور رسائی

آپ ویب سائٹ کو استعمال نہیں کرسکتے اور شرائط و ضوابط کو قبول نہیں کرسکتے، اگر:

(ا) آپ کی عمر 18 سال سے کم ہے، یا

(ب) آپ کو روکا گیا ہے یا دوسری میں آپ کو قانونی طور پر اُس ملک، جس میں آپ کی رہائش ہے، کے قوانین کے تحت ویب سائٹ کا استعمال کرنے یا اس تک رسائی حاصل کرنے کی ممانعت ہے۔

 اراکین کی ویب سائٹ کے بعض حصوں اور/یا مخصوص خدمات تک رسائی محدود کی جاسکتی ہے۔ نیچے رجسٹریشن کا حصہ ملاحظہ کریں۔ ہم ہر صورت میں ویب سائٹ کے اُن حصوں یا اُن خدمات(جہاں رسائی محدود ہے) اور استعمال کے قابلِ اطلاق شرائط کی واضح طور پر شناخت کریں گے۔

ویب سائٹ تک رسائی کی اجازت عارضی بنیاد پر دی گئی ہے اور یونیلیور اپنی واحد صوابدید میں، بغیر پیشگی نوٹس کے، ویب سائٹ یا اس کے کسی مخصوص حصے کو تبدیل کرنے یا بند کرنے کا حق رکھتا ہے۔ ہم ذمہ دار نہیں ہوں گے اگر کسی بھی وجہ سے ہماری سائٹ کسی بھی وقت یا کسی بھی مدت کے لئے غیردستیاب ہوجاتی ہے۔

قابلِ اطلاق قانون کے تحت، ہم، یونیلیور کی پالیسیوں کی تعمیل کرنے میں ناکامی، کاپی رائٹ یا کسی دوسری دانشورانہ ملکیت کے حق کی خلاف ورزی، یا کسی اور وجہ کا نوٹس دیئے بغیر، ویب سائٹ اور/یا خدمات تک رسائی کو معطل یا محدود کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ کسی فرد کی ویب سائٹ یا خدمات تک رسائی معطل کرنے کا فیصلہ حتمی اور لازمی واجبِ التعمیل ہوگا۔

5. رجسٹریشن

اگر آپ ویب سائٹ پر صارف کے طور پر رجسٹر ہوتے ہیں تو یونیلیور آپ سے معلومات فراہم کرنے کے لئے کہے گا، جیسے کہ آپ کا کاروباری نام، پتہ، ای میل ایڈریس، رابطے کے لئے شخص کی تفصیلات، موبائل اور/یا ٹیلیفون نمبر۔

رجسٹریشن کے عمل کے حصے کے طور پر، آپ کو ایک صارف نام اور پاس ورڈ منتخب کرنے کے لئے کہا جا سکتا ہے۔ آپ اپنے صارف نام کے تحت ہونے والی تمام سرگرمیوں اور اپنے پاس ورڈ کو محفوظ رکھنے کے ذمہ دار ہوں گے۔ اگر آپ حفاظت کی خلاف ورزی یا اپنے صارف نام اور پاس ورڈ کے غیر مجاز استعمال سے آگاہ ہوتے ہیں تو اس بات سے یونیلیور کو فوری طور پر آگاہ کریں۔

رجسٹر ہوتے اور ویب سائٹ اور خدمات کو استعمال کرتے وقت آپ درست اور مکمل معلومات فراہم کرنے پر اتفاق کرتے ہیں، اور آپ اپنی معلومات کو تازہ ترین رکھنے پر بھی اتفاق کرتے ہیں۔ آپ اِس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ یونیلیور اِن شرائط و ضوابط کے تحت غور کئے گئے مقاصد کے لئے اور ویب سائٹ کی طرف سے پیش کردہ خدمات کے سلسلے میں آپ کی معلومات کو استعمال اور محفوظ کرسکتا ہے۔

6. رازداری

یونیلیور آپ کی رازداری کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے اور اس ویب سائٹ پر آپ کی فراہم کردہ کسی بھی معلومات کو اپنی رازداری کی پالیسی کے مطابق استعمال اور اُس کی حفاظت کرے گا۔ تاہم، ویب سائٹ پر دی گئی درخواستوں کی سہولت کے لئے، یونیلیور کو تیسرے فریقوں اور/یا سروس فراہم کرنے والے کو کچھ معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم اس بات کے ذمہ دار نہیں ہیں کہ تیسرا فریق اور/یا سروس فراہم کنندہ آپ کی ذاتی معلومات کو کِس طرح استعمال کرتا ہے، اور اس کے سلسلے میں کوئی بھی تنازعات تیسرے فریق اور/یا سروس فراہم کنندہ کو مخاطب کئے جائیں۔

7. صارف کی گذارشات کو ہٹانا

ان شرائط و ضوابط کے تحت یا قانون میں ہمارے دوسرے حقوق کو خطرے میں ڈالے بغیر، یونیلیور اپنی مکمل صوابدید میں اور پیشگی اطلاع دیئے بغیر، یونیلیور کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے صارف کی کسی بھی گزارش کو پوسٹ کرنے سے انکار اور ویب سائٹ سے خارج کرنے یا ہٹانے کا حق رکھتا ہے۔

8. صارفین کی شناخت اور تیسرے فریقین پر صارف گذارشات کا انکشاف

یونیلیور کسی بھی قانون نافذ کرنے والے حکام، عدالت کے آرڈر یا سمن کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کرے گا جو یونیلیور کو صارف گذارشات کو پوسٹ کرنے والے کی شناخت ظاہر کرنے کی درخواست یا ہدایت کرتے ہیں۔ ہم قانون کی مد میں کسی حد تک ایسا کرسکتے ہیں، ہم کسی تیسرے فریق کو کسی بھی صارف کی شناخت دینے، اور/یا کسی تیسرے فریق پر صارف گذارشات یا ذاتی معلومات کا انکشاف کرنے کا حق رکھتے ہیں، جو یہ دعوہ کرتے ہیں کہ صارف کی گذارش اِن کی دانشورانہ ملکیت اور رازداری کے حقوق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

9. اعتدال پسندی

اگرچہ یونیلیور صارف کی گذارشات کی نظرثانی یا نگرانی کرنے کا ذمہ دار نہیں ہے، یونیلیور اپنی واحد صوابدید میں ایسا کرنے کا مکمل حق رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ، یونیلیور کسی بھی صارف گذارشات کو مکمل طور پر یا جزوی طور پر، کسی بھی وجہ سے یا بغیر کسی وجہ کے اور پیشگی اطلاع کے بغیر ویب سائٹ پر تبدیل کرنے، ردوبدل کرنے، پوسٹ نہ کرنے اور ہٹانے کا ہر وقت اختیار رکھتا ہے۔ آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ یونیلیور کسی صارف گذارشات کو استعمال کرنے یا جواب دینے کا ذمہ دار نہیں ہے۔

10۔ ویب سائٹ کا جغرافیائی دائرہ کار

یونیلیور اس ویب سائٹ کو پاکستان  سے منظم کرتا اور چلاتا ہے۔ جب تک کہ اس ویب سائٹ پر یا اِس کی جانب سے وضاحت نہیں کی جاتی، یہ ویب سائٹ صرف اُن یونیلیور/تیسرے فریق کی مصنوعات کو فروغ دینے لئے مخصوص ہے جو پاکستان  میں فروخت کی جاتی ہیں، اور یونیلیور اس بات کی کوئی نمائندگی نہیں کرتا کہ اس ویب سائٹ پر موجود مواد یا بیان کردہ مصنوعات دوسرے مقامات میں استعمال کے لئے مناسب یا دستیاب ہیں۔ اس ویب سائٹ پر تمام زائرین، اس ویب سائٹ کے مواد اور آپریٹنگ کے سلسلے میں، اِن پر لاگو تمام مقامی قوانین کی فرمابرداری کے ذمہ دار ہیں۔ آپ اس ویب سائٹ کو ایسی ویب سائٹ کے ساتھ لنک نہ کرنے پر اتفاق کرتے ہیں جو یونیلیور کی جانب سے چلائی نہیں جاتی، جب تک کہ آپ کے پاس یونیلیور کا پہلے سے تحریری اجازت نامہ نہیں ہے

11. دیگر ویب سائٹس کے لنکس

آپ کی سہولت اور لطف اندوزی کے لئے، یہ ویب سائٹ دیگر ویب سائٹس کے لنکس فراہم کرسکتی ہے جو ولڈ وائڈ ویب پر یونیلیور کی جانب سے نہیں چلائی جاتیں۔ یونیلیور کا اُن ویب سائٹس پر کوئی اختیار نہیں ہے اور نہ ہی اِن کی دستیابی کے لئے ذمہ دار ہے۔ یونیلیور اِن کی تصدیق، منظوری یا ضمانت نہیں دیتا اور نہ ہی یونیلیور اِن منسلک سائٹس پر دستیاب کسی معلومات یا مواد یا اِس طرح کی سائٹس سے دستیاب کسی مواد یا مصنوعات کے لئے جوابدہ یا ذمہ دار ہے۔ یونیلیور کسی منسلک ویب سائٹ سے موصول ہونے والی ویب کاسٹنگ یا کسی دوسری قسم کی ٹرانسمشن کے لئے ذمہ دار نہیں ہے۔ اس کے علاوہ، یونیلیور، براہ راست یا بالواسطہ طور پر، ایسی منسلک ویب سائٹس پر یا اِن کے ذریعے دستیاب مواد، معلومات، مصنوعات، سامان یا خدمات کے مبینہ طور پر آپ کے استعمال کی وجہ سے یا سلسلے میں ہونے والے کسی نقصان یا خسارے کے لئے ذمہ دار نہیں ہے۔

12. ویب سائٹ کے مواد کے لئے دستبرداری

اس ویب سائٹ پر مواد (جس میں کسی بھی قسم کے گرافکس، سافٹ ویئر، ڈیجیٹل مواد، سفارشات یا دیگر مواد شامل ہیں) یا اس ویب سائٹ کے ذریعے دستیاب کوئی بھی مواد "جیسا ہے" اور کسی بھی قسم کی شرائط یا ضمانتوں کے بغیر فراہم کیا گیا ہے، چاہے ظاہر ہو یا مخفی۔ قابل اطلاق قانون کے مطابق جائز حد تک، یونیلیور فروختگی کی تمام نافذ العمل ضمانتوں، کسی خاص مقصد، عنوان اور بجاآوری سمیت (لیکن اِن تک محدود نہیں) ظاہر یا مخفی، تمام شرائط اور ضمانتوں سے دستبردار ہے۔ یونیلیور، درستگی، صداقت، اعتبار یا باقی پہلوؤں کے لحاظ سے، اس ویب سائٹ پر دستیاب مواد کے استعمال یا استعمال کے نتائج کے حوالے سے کوئی نمائندگی یا ضمانت نہیں دیتا۔ اس ویب سائٹ پر مواد میں تکنیکی غلطیاں اور ٹائپوگرافیکل غلطیاں شامل ہوسکتی ہیں اور یہ ناقص ہو سکتا ہے یا یہ متعلقہ تاریخوں کے بعد ہونے والی پیش رفتوں کے نتیجے میں غلط ہو سکتا ہے۔ یونیلیور ایسی معلومات کی تصدیق کرنے یا برقرار رکھنے کی کوئی ذمہ داری نہیں لیتا۔

13. ویب سائٹ کی کاروائی کے لئے دستبرداری

یونیلیور اس ویب سائٹ اور اس کے کاروائی کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن یہ ویب سائٹ یا اس کی کاروائی میں موجود کسی بھی خرابی کے نتائج کے ذمہ دار نہ ہے، اور نہ ہوسکتا ہے۔ جہاں تک ویب سائٹ کی کاروائی بات ہے، یونیلیور فروختگی کی تمام نافذ العمل ضمانتوں، کسی خاص مقصد، عنوان اور بجاآوری سمیت (لیکن اِن تک محدود نہیں) چاہے ظاہری ہوں یا مخفی، کسی بھی قسم کی تمام شرائط اور ضمانتوں سے واضح طور پر دستبردار ہے۔ یونیلیور کوئی ضمانت نہیں دیتا ہے کہ؛ (الف) ویب سائٹ کی کاروائی صارف کی ضروریات کو پورا کرے گی، (ب) ویب سائٹ تک رسائی، بِلا تعطل، بروقت، محفوظ، وائرسس، وارمز، ٹروجن ہارسز اور دیگر نقصان دہ اجزاء سے پاک یا نقائص اور غلطیوں سے پاک ہوگی، (ج) ویب سائٹ کے استعمال سے حاصل ہونے والے نتائج درست یا قابل اعتماد ہوں گے، یا (د) خرابیوں کو درست کیا جائے گا۔ یہ ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے نتیجے ہوسکنے والے کسی بھی وائرس، نقصان دہ اجزاء، غلطیوں یا کسی بھی دوسری مسائل کے نتیجے میں آپ کے کمپیوٹر کے آلات اور سافٹ ویئر کے لئے ضروری تمام سروسنگ، مرمت، یا اصلاح کی پوری لاگت کا ذمہ آپ خود (نہ کے یونیلیور) لیتے ہیں۔

15. ذمہ داری کی حدبندی

قابل اطلاق قانون کے تحت، کسی بھی حالت میں، یونیلیور، یونیلیور گروپ کمپنیاں، ہمارے لائسنس دہندہ یا لائسنس یافتہ، ضائع منافعوں، ذاتی چوٹ اور جائیداد کے نقصان سمیت کسی بھی براہ راست، بلاواسطہ، خصوصی، حادثاتی، نتیجتاً، مجرمانہ یا دیگر نقصانات کے لۓ آپ کو یا کسی دوسرے شخص یا ادارے کو جوابدہ نہیں ہوں گے۔ یہ نقصانات مندرجہ ذیل صورتوں کے نتیجے میں ہوسکتے ہیں: (الف) ویب سائٹ اور ویب سائٹ پر موجود مواد کے استعمال کرنے یا استعمال کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں (ب) چاہے معائدے، حق تلفی (غفلت سمیت) یا دوسری صورت میں ویب سائٹ کے کسی بھی صارف کے عمل کے نتیجے میں (ج) ویب سائٹ پر موجود فراہم کنندہ کی جانب سے تیارکردہ یا فراہم کردہ مصنوعات کے استعمال یا فراہمی کے نیجے میں۔

یہاں تک کہ اگر یونیلیور یا یونیلیور کا کوئی بااختیار نمائندہ اس طرح کے نقصانات کے امکان سے آگاہ کیا جاتا ہے تب بھی یونییلور ذمہ دار نہیں ہوگا۔ اِن میں خرابیاں، غلطی، مداخلت، نقص، کارکردگی میں ناکامی، آپریشن یا ٹرانسمیشن میں تاخیر، لائن کی ناکامی یا کمپیوٹر وائرس، وارمز، ٹروجن ہارس یا دیگر نقصان دہ جزو کی وجہ سے نقصانات یا اس ویب سائٹ کے ذریعے فراہم کردہ مصنوعات کی وجہ سے نقصان شامل ہیں۔

قابل اطلاق قانون کی طرف سے ضروری حد تک، ہم کسی بھی طرح موت کے لئے یا ہماری غفلت کی وجہ سے ذاتی چوٹ کے لئے، یا فریبانہ غلط بیانی اور پوشیدگی کے لئے یا کسی دوسرے ذمہ داری کے لۓ (جو قابل اطلاق قانون کی طرف سے خارج یا محدود نہیں ہوسکتی ہے) اپنی ذمہ داری محدود نہیں رکھتے ہیں۔

یونیلیور، کسی صارف کی گذارشات کے مواد کے لئے یا صارف کی کسی بھی گذارشات میں شامل کسی بھی توہین آمیز تحریر، بُہتان، غلطی، غلط بیانی، بداخلاقی، فحاشی، بے حُرمتی، خطرے، غیرقانونیت، دانشورانہ ملکیت کے حقوق کی خلاف ورزی، چُوک یا غیردرستی کے لئے کوئی ذمہ داری یا جوابدہی قبول نہیں کرتا ہے۔

قابل اطلاق قانون بعض وارنٹیوں کو خارج کرنے، حادثاتی یا نتیجے میں نقصانات کے لۓ ذمہ داری کی حدبندی یا اخراج کی اجازت نہیں دیتا۔ چنانچہ، ہوسکتا ہے کہ مندرجہ بالا حدود یا اخراج میں سے بعص آپ پر لاگو نہ ہوں۔ تاہم، کسی صورت میں، ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لئے نقصانات، خساروں، چاہے معائدے میں عمل کی اسباب، حق تلفی (غفلت سمیت) یا دوسری صورت کے لئے آپ تک یونیلیور کی پوری ذمہ داری آپ کی طرف سے ادا کی گئی رقم (اگر کوئی ہے تو) سے زیادہ نہیں ہوگی۔

15. نقصان کی ضمانت

آپ یونیلور، یونیلیور گروپ کمپنیوں اور اِس کے متعلقہ ہر ایجنٹ، لائسنس دار، جانشین اور مقررین کو، کسی بھی قسم کے تمام مطالبات، اعمال یا کاروائیوں سے، اور ان شرائط و ضوابط کے تحت آپ کی منظورشُدہ صارف گزارشات کا استعمال کرنے، آپ کے ویب سائٹ استعمال کرنے کے نتیجے میں لگنے والی قانونی فیس سمیت تمام نقصانات، ذمہ داریوں، اخراجات اور لاگتوں سے، اور/یا نیچے موجود آپ کی کسی بھی وارنٹییوں، نمائندگیوں یا معائدوں کی مبینہ خلاف ورزیوں سے، اور/ یا ویب سائٹ پر کسی بھی تیسرے فریق سپلائر یا مصنوعات کے استعمال سے بچانے، تلافی کرنے اور بے ضرر قرار دینے پر اتفاق کرتے ہیں۔

16. اختتام

یونیلیور پالیسیاں ختم کرنے تک مؤثر ہیں اور رہیں گی۔ آپ اس ویب سائٹ کا استعمال ترک کرکے اور آپ کی جانب سے اس ویب سائٹ سے حاصل کئے گئے تمام مواد کو ضائع کرکے اِن شرائط و ضوابط کا آپ پر لاگو ہونا ختم کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کسی بھی مواد یا شرائط و ضوابط کی شق کی خلاف ورزی کرتے ہیں یا اُسے پورا کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو، ہم آپ کی ویب سائٹ تک رسائی سمیت، یونیلیور پالیسیوں کو فوری طور پر ختم کر سکتے ہیں۔ اختتام پر، آپ کو ویب سائٹ کا استعمال بند اور آپ کی جانب سے اس ویب سائٹ سے حاصل کئے گئے تمام مواد کو ضائع کرنا ہوگا۔

17. قابلِ اطلاق قانون اور دائرہ اختیار

یہ شرائط و ضوابط اور ان شرائط و ضوابط کے تحت ہونے والے کسی بھی قسم کے تنازعات (چاہے معائدے میں، حق تلفی (غفلت سمیت)، آئین دوسری صورت میں) پاکستان  کے قوانین کے تحت منظم کئے جائیں گے۔ اِن شرائط و ضوابط سے پیدا ہونے والے قانونی افعال، مقدمات یا کاروائیاں خصوصی طور پر کراچی عدالتوں میں لائی جائیں گی، اور آپ اِن شرائط و ضوابط سے پیدا ہونے والے قانونی افعال، مقدمات یا کاروائیوں کے سلسلے میں کراچی عدالتوں کے دائرہ اختیار کو قبول اور تسلیم کرتے ہیں۔

18. علیحدگی

اگر اِن شرائط و ضوابط کی کسی شق کوغیرقانونی، باطل یا کسی بھی وجہ سے غیر فعال پایا جاتا ہے تو وہ شق اِن شرائط و ضوابط سے علیحدہ ہونے کے قابل تصور کی جائے گی اور کسی بھی باقیہ حصوں کی درستی اور نفاذ کو اثرانداز نہیں کرے گی۔

 

19. کوئی دستبرداری نہیں

چاہے کسی بھی شخص کی جانب سے ماضی یا مستقبل کے اعمال کے لئے اِن شرائط و ضوابط کے کسی بھی حصے کو نافذ کرنے میں یونییلور کی جانب سے کوئی ناکامی، ان شرائط و ضوابط کے تحت یونییلور کے کسی بھی حقوق کی دستبرداری متعین نہیں کرے گی۔ نہ یونیلیور کی طرف سے کسی بھی فنڈز کی وصولی اور نہ ہی کسی بھی شخص کا یونیلیور کے افعال پر انحصار کرنا، اِن شرائط و ضوابط کے کسی حصے کی دستبرداری خیال کیا جائے گا۔ صرف ایک مخصوص، یونیلیور کے بااختیار نمائندے کی جانب سے دستخط شُدہ تحریری دستبرداری ہی قانونی نافذ العمل ہوگی۔

 

 

ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو