پڑھیں ہماری ٹپس اور مشورے تاکہ آپ کسی سے پیچھے نہ رہیں۔جہاں روایتی دم پخت اور حلیم ہمیشہ کھآنے میں ایک خاص جگہ رکھیں گے، وہیں زیادہ سے زیادہ شیف جو عام اورخاص ڈائننگ دونوں میں مہارت رکھتے ہیں، اب جدید فاسٹ فوڈ کے رجحان کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ نیا فاسٹ فوڈ ہے گورمے، امتزاج اور (کبھی) صحتمند بھی۔ یہ ایک تخلیقی انداز بھی ہے اور مانا ہوا کاروباری زریعہ بھی۔

ہاٹ ڈاگ
پیزا

فاسٹ فوڈ اب بن چکا ہے زیادہ پرکشش، مزیدار اور منافع بخش۔ ہیم برگرز بہتر کوالٹی کے گوشت کے ساتھ بنائے جاتے ہیں، جن کو گورمے کے لوازمات جیسے کہ فلیورڈ مایونیز کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے یا پھر درمیان میں چیز رکھی جاتی ہے۔ آپ پیزا بھی حاصل کر سکتے ہیں چاہے وہ ڈیپ پین ہو، پتلا کرسٹ ہو یا کالزون ہو اور جو اکثر پاکستانی اسٹائل جیسے کہ چکن کباب ٹاپنگز اور ایکسٹرا ہری مرچوں کے ساتھ بھی بنایا جاتا ہے۔ماحول چاہے ڈھابے کا ہو یا کسی ماڈرن کیفے کا، رفتار ہمیشہ تیز رہتی ہے، اجزاء بدلتے رہتے ہیں اور پریزنٹیشن ہمیشہ تخلیقی ہوتی ہے۔ برگرز کو کوئلے کا رنگ دیا جاتا ہے، پیسٹری کے مزے کو لہسن اور مرچ کے ساتھ ابھارا جاتا ہے اور ڈونٹس کو چٹپٹا انداز دیا جاتا ہے۔

فرائیڈ چکن ڈونٹ
چارکول برگر

یہ نئے فاسٹ فوڈز کھانے والوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ ان کو تلاش ہوتی ہے ایسے کھانوں کی جو جلدی بن سکتے ہوں، تخلیقی ہوں اور مزیدار وہ بھی کوالٹی اجزاء کے ساتھ ۔ لیکن لوگ اکژیہ فاسٹ فوڈ صحت کی یا ماحول کی فکر کیے بغیر انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔ اس کامطلب ہے کہ آپ مسلسل صحت بخش اور سبزیوں والے کھانے پیش کر کے نئے اورکھانے کے شوقین لوگوں کا دل جیت سکتے ہیں۔

یاد رکھیں:

  گو گرین

ہمیشہ اپنے مینیو میں کم سے کم ایک سبزی والی ڈش کا آپشن ضرور رکھیں۔ سبزیوں کو اب سائیڈ ڈش کے طور پر نہیں بلکہ کھانے کی جان سمجھا جاتا ہے۔ فرائیڈ بھنڈی، بریڈڈ مشرومز یا پھر اپنے پیاز کے رنگز اور سوئٹ پوٹیٹو چپس کو سائیڈ پر مایونیز کے ساتھ پیش کریں۔


 آرام سے پکائیں اور جلدی سرو کریں

گورمے فاسٹ فوڈ کو جلدی سرو کیا جاسکتا ہے البتہ اس کی تیاری اور کوالٹی پراڈکٹس کے چناؤ میں بہت سارا وقت اور توجہ درکار ہوتی ہے۔


 اپنے فلیورز کے کومبینیشنز میں اضافہ کریں

ڈپس اور سوسس کے زریعے آپ یقیناَ ورائٹی بڑھا سکتے ہیں۔ لوکل لوازمات جیسے کہ چٹنی اور رائتہ یا پھر ہمارے بیسٹ فوڈز کلاسک، چیز اور گارلک مایونیز کے ساتھ آپ برگرز، ریپس، رائس باکسس اور فلافل کا ذائقہ بڑھا سکتے ہیں۔


 عالمی سوچ رکھیں

آج کا فاسٹ فوڈ فلیورز کے اعتبار سے بہت نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔ نیو یارک اسٹائل پیزا، میک این چیز، ٹاکوز اور ہاٹ ڈوگز سوشی کے ساتھ، ڈم سم اور کباب۔.

ہوم
ریسیپیز
شاپ
کارٹ
مینیو